پی ای پی ایک ایسا علاج ہے جو کسی شخص کے جسم میں وائرس داخل ہونے کے بعد ایچ آئی وی انفیکشن کو روک سکتا ہے۔ اسے ایکسپوژر کے 72 گھنٹوں کے اندر لینا ضروری ہے۔
پی ای پی کیا ہے
پی ای پی (جسے بعض اوقات پی ای پی ایس ای بھی کہا جاتا ہے) ایچ آئی وی ادویات کا مجموعہ ہے جو وائرس کو قدم جمانے سے روک سکتا ہے۔ اگر آپ کو ایچ آئی وی کی منتقلی کا خطرہ ہو تو اسے مابعد واقعہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کام کرنے کے لیے، پی ای پی کو 72 گھنٹوں (تین دن) کے اندر لینا ضروری ہے، اور بہتر ہو گا اگر 24 گھنٹوں کے اندر لیا جائے۔
پی ای پی ایچ آئی وی کے لیے ‘ صبح والی گولی’ نہیں ہے، اور اس کے کام کرنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ایک ہنگامی اقدام ہے جسے آخری حربے کے طور پر استعمال کیا جائے، مثلاً اگر جنسی تعلقات کے دوران کنڈوم ناکام ہو جائے۔ پی ای پی آپ کو جنسی طور پر پھیلنے والے دیگر انفیکشن یا غیر منصوبہ بند حمل سے محفوظ نہیں کرتا۔
پی ای پی کہاں سے حاصل کریں
پی ای پی این ایچ ایس (نیشنل ہیلتھ سسٹم) یونان پر مفت اور سوشل سیکورٹی نمبر (اے ایم کے اے) کا استعمال کر کے دستیاب ہے، لیکن یہ صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو اس کے استعمال کے بارے میں رہ نما خطوط پر پورے اترتے ہیں۔ یقینی طور پر ایتھنز، تھیسالونیکی، پیٹراس، ہیراکلیون (کریٹ)، الیگزینڈروپولس، رہوڈز میں واقع اسپتالوں میں ایچ آئی وی کلینکوں کی طرف سے فراہم کی گئی لیکن یونان میں کہیں اور موجود باشندوں یا سیاحوں کے لیے، ایچ آئی وی/ ایڈز کی معلومات کے لیے این پی ایچ او ہیلپ لائن –2107222222 پر کال کرنا بہتر ہے۔
لہذا، پی ای پی حاصل کرنے کے لیے بہترین جگہ ایک ایچ آئی وی کلینک ہے۔ اگر آپ کو ہفتے کے آخر میں یا دفتری اوقات کے باہر پی ای پی کی ضرورت ہے، جب کلینک اکثر بند ہوتے ہیں، تو بہترین جگہ قریب ہی آپ کے قریب ترین اسپتال کا حادثہ اور ہنگامی شعبہ ہے۔
پی ای پی عام طور پر جی پیز سے دست یاب نہیں ہوتے۔
اپنے قریبی کلینک کا پتہ لگائیں۔
چوں کہ پی ای پی دواؤں کا ایک طاقتور کورس ہے، اور اسے تجویز کرنا مہنگا ہے، اس لیے آپ سے پوچھا جا سکتا ہے:
جس شخص کے ساتھ آپ نے جنسی تعلقات قائم کیے (اور اس بات کے امکانات کہ انھیں ایچ آئی وی تھا) اس کے بارے میں
آپ نے کس طرح جنسی تعلق قائم کیا (مہبلی، منہ سے یا مقعدی)
اگر دوسرے شخص کو ایچ آئی وی تھا تو ان کا وائرل لوڈ کیا ہے۔
اگر آپ نے جس شخص کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے وہ ایچ آئی وی کاحامل ہے اور اس کا وائرل لوڈ ناقابل شناخت ہے، تو آپ کو پی ای پی کی ضرورت نہیں پڑے گی کیوں کہ وائرس کے پھیلنے کا امکان نہیں ہو گا۔
جب ڈاکٹر فیصلہ کرے کہ آپ کے لیے پی ای پی لینا مناسب ہے، تو آپ سے ایچ آئی وی ٹیسٹ کروانے کو کہا جائے گا۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ آپ کو پہلے ہی سے ایچ آئی وی نہیں ہے۔ اگر کسی ٹیسٹ سے ایچ آئی وی کا پتہ چلتا ہے تو آپ کو علاج کی دیگر اقسام تجویز کی جائیں گی۔
پی ای پی لینے کا طریقہ
پی ای پی کو بالکل ہدایت کے مطابق اور 28 دن کے لیے لیا جانا چاہیے۔
ایک بھی خوراک ناغہ نہ کریں یا مہینہ نامکمل نہ چھوڑیں کیوں کہ اس سے فائدے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
اگر آپ سے کوئی خوراک چھوٹ جائے تو دوسرے وقت مقدار دگنی نہ کریں۔
اگر آپ سے کوئی خوراک چھوٹ جائے اور آپ کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یاد آجائے، تو جیسے ہی آپ کو یاد آئے اگلی خوراک لے لیں۔
اگر آپ کو پی ای پی کی خوراک 48 گھنٹے سے زیادہ وقت کے بعد یاد آتی ہے تو اسے روک دیا جائے گا۔
اب پی ای پی کے لیے استعمال ہونے والی دوا ٹرواڈا (Truvada) نامی ایک گولی اور رالٹےگراوِر (raltegravir) کی دو گولیاں ہیں۔
پی ای پی سے سائیڈ ایفیکٹ ابتدائی چند دنوں میں ہلکے ہونے کا امکان ہے، جیسے متلی، سر درد یا تھکاوٹ/ گہری تھکاوٹ۔
پی ای پی پر رہتے ہوئے تفریحی دوائیں نہ لیں کیوں کہ اس سے خطرناک ری ایکشنز ہو سکتے ہیں۔
جانیں کہ کیا آپ کو پی ای پی کی ضرورت ہے
یہ جاننے کے لیے کہ آیا آپ کو خطرہ ہے اور کیا آپ کے لیے پی ای پی لینا مناسب ہے، ہماری خطرے کی آن لائن جانچکا استعمال کریں۔ اگر کسی بھی وجہ سے آپ فراہم کردہ مخصوص خطرے کی تشخیص کے بارے میں %100 پر یقین اور پر اعتماد نہیں ہیں، تو آپ کو اسپتال سے مشورہ لینا چاہیے، بہتر ہو گا یہ ایچ آئی وی کلینک ہو (اوپر خط کشیدہ حصہ دیکھیں: "پی ای پی کہاں سے حاصل کریں”)
اگر آپ فکرمند ہیں کہ آپ ایچ آئی وی کی زد میں آ گئے ہیں، تو ایچ آئی وی کی روک تھام کی گولی پی آر ای پی (پری ایکسپوژر پروفیلیکسس) کے بارے میں مزید جاننا مفید ہو سکتا ہے۔ یہ برطانیہ کے تمام ممالک میں کسی نہ کسی شکل میں دستیاب ہے اور جب ہدایت کے مطابق لیا جائے تو ایچ آئی وی کی منتقلی کو روکنے میں تقریباً %100 موثر ہے۔