جنسی صحت کا مطلب جنسی طور پر پھیلنے والے انفیکشن (ایس ٹی آئیز) سے آزاد ہونے یا غیر منصوبہ بند حمل سے بچنے سے کہیں زیادہ ہے۔
اس کا مطلب ہے جنسی تعلق کے مطالبے کا اعتماد اور مہارت ہونا جو آپ کو اچھا محسوس کرواتا ہے۔ اس کا مطلب اپنے ساتھیوں کا احترام کرنا اور ان کی جنسی صحت کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داری نبھانا بھی ہے۔
بعض لوگوں میں ایسے ایس ٹی آئیز ہوتی ہے جن کا علاج نہیں کیا جا سکتا (جیسے ایچ آئی وی) یا وہ طویل مدتی بیماریوں کے حامل ہوتے ہیں (جیسے ہیپاٹائٹس بی یا ہیپاٹائٹس سی)۔
اگر ان انفیکشنز کی تشخیص ہو جائے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہو اور ان کا جنسی تعلق محفوظ ہو تو لوگ اب بھی صحت مند، خوش گوار جنسی زندگی اور اچھی جنسی صحت حاصل کر سکتے ہیں۔
جنسی صحت کے مشورے کے لیے کہاں جائیں
اچھی جنسی صحت کا انحصار باقاعدگی سے چیک اپ کروانے اور محفوظ جنسی عمل پر ہے۔
چیک اپس اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی ایس ٹی آائیز کی جلد تشخیص اور علاج کیا جائے۔ زیادہ تر لوگ تھیسالونیکی کے جلد اور جنسی بیماریوں کے اسپتال اور ایتھنز کے اے سنگروس اسپتال میں معائنہ کرواتے ہیں۔ یہ این ایچ ایس (نیشنل ہیلتھ سسٹم) یونان کی مفت اور رازداری پر مبنی خدمت ہے اور عملہ دوستانہ اور غیر نکتہ چین ہے۔
جنسی صحت اور ایس ٹی آئیز کی روک تھام کے ساتھ ساتھ نقصان میں تخفیف کے بارے میں مزید مشورے کے لیے، آپ ایتھنز اور تھیسالونیکی میں چیک پوائنٹ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس کے لیے مفت، تیز رفتار اور رازداری پر مبنی جانچ فراہم کرنے کے علاوہ، آپ ہمارے مشیروں سے جنسی تعلقات اور رشتوں سے متعلق باتوں کے بارے میں بھی بات کر سکتے ہیں۔
آپ کو کتنی بار جانچ کروانی چاہیے؟
آپ کا کتنی بار معائنہ کیا جانا چاہیے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کتنے لوگوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتے ہیں۔
اگر آپ کا باقاعدہ ساتھی نہیں ہے اور آپ کبھی کبھی جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں تو آپ کو ہر چھ ماہ میں کم از کم ایک بار جانا چاہیے۔
اگر آپ کے بہت سارے جنسی ساتھی ہیں تو کم از کم ہر تین ماہ بعد چیک اپ کروائیں۔
اگر آپ میں کسی طرح کی علامات پائی جائیں جو ایس ٹی آئی (جیسے زخم، سوزش یا اخراج) ہو سکتی ہے، تو فوراً کسی کلینک میں جائیں اور اس وقت تک جنسی تعلقات قائم نہ کریں جب تک کہ سب کلیئر قرار نہ دے دیا جائے۔
نئے رشتے کے آغاز میں جنسی تعلقات قائم کرنے سے پہلے، چیک اپ کروایں، خاص طور پر اگر آپ کنڈوم استعمال نہ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہوں (اس صورت میں ایچ آئی وی کی جانچ کی سختی سے سفارش کی جاتی ہے)۔ جنسی صحت کی اسکرین میں ایچ آئی وی جانچ بھی شامل ہو۔
اگر آپ کو ایچ آئی وی ہے تو کنڈوم کا استعمال بند کرنے پر غور کرنے سے پہلے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ آیا آپ کا وائرل لوڈ ناقابل شناخت ہے یا نہیں (اور موثر علاج کروا رہے ہیں یا نہیں)۔ یاد رکھیں کہ کنڈوم کے بغیر جنسی تعلقات رکھنے سے دیگر ایس ٹی آئیز منتقل ہو سکتی ہیں۔
پی آر ای پی (پری ایکسپوژر پروفیلیکسس) جنسی تعلقات سے پہلے اور بعد میں لی جانے والی گولیوں کا ایک کورس ہے جو ایچ آئی وی سے بچاتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ آپ کے لیے ہو سکتا ہے تو اس پر غور کریں۔