ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) اور جینیٹل وارٹس کے بارے میں معلومات – ان کی علامات، وہ کیسے منتقل ہوتے ہیں اور ان کا علاج کیسے کیا جاتا ہے۔
جینیٹل وارٹس ایچ پی وی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ایچ پی وی کی 100 سے زیادہ مختلف اقسام ہیں، جن میں سے بعض سے بچنے کے لیے آپ کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ وارٹس عام طور پر تکلیف دہ نہیں ہوتے اور آپ کی صحت کے لیے سنگین خطرہ نہیں ہوتے ہیں۔

جینیٹل وارٹس کیا ہیں؟
جینیٹل وارٹس کہیں بھی جنسی اعضا پر یا مقعد کے آس پاس بالائی رانوں پر چھوٹی گوشت دار گلٹیاں، افزائش یا جلد کی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ (آپ یہاں مہبل، عضو تناسل اور مقعد پر جینیٹل وارٹس کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں: https://www.nhs.uk/
اگر وہ مقعد میں، مہبل کے اندر یا عنقِ رحم میں ہیں تو آپ کو معلوم نہیں ہو سکتا کہ وہ موجود ہیں۔
آپ کو صرف ایک وارٹ بھی ہو سکتا ہے یا ان کا جھرمٹ بھی جو پھول گوبھی کی طرح نظر آتا ہے۔
وارٹس ایچ پی وی کے انفیکشن کے ہفتوں، مہینوں یا برسوں بعد ظاہر ہو سکتے ہیں۔
آپ کو یہ صرف ایک بار ہو سکتا ہے، اگرچہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ دوبارہ ہو جاتے ہیں۔

جینیٹل وارٹس کی علامات
جینیٹل وارٹس میں عام طور پر درد نہیں ہوتا، لیکن ان کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ:
بے چینی اور کھجلی
سوزش یا خون بہنا
پیشاب کے عام بہاؤ میں تبدیلی
ناخوش گوار نظر آنا، جو تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔
اگر آپ وارٹس کا علاج نہیں کرواتے، تو ہو سکتا ہے کہ:
بالآخر وہ ختم ہو جائیں
ان کی جسامت نہ بدلے
ان کی جسامت یا تعداد بڑھ جائے۔
ایچ پی وی اور کینسر کے درمیان کیا تعلق ہے؟
ایچ پی وی کی ٹائپ 6 اور 11 بیشتر جینیٹل وارٹس کا سبب بنتی ہیں۔ یہ عنقِ رحم، فرج، مقعد یا عضو تناسل کے کینسر کا سبب نہیں بنتیں۔
ایچ پی وی کی ٹائپ 16 اور 18 خلیات میں تبدیلیوں کا سبب بن سکتی ہیں جو کینسر کا باعث ہو سکتی ہیں۔ انھیں یونان میں سروائکل کینسر کے بیشتر معاملات سے منسوب کیا گیا ہے۔

ایچ پی وی کیسے منتقل ہوتا ہے
جنسی تعلقات کے دوران، ایچ پی وی منتقل ہوتا ہے:
جب کسی کی جلد کسی دوسرے شخص کے وارٹس کو چھوتی ہے (جو آپ کو نظر نہیں آتے اگر وہ مقعد یا مہبل کے اندر ہوں)
جنسی اعضا کے رابطے کے ذریعے
جنسی کھلونے شیئر کرنے سے
(بہت کم) منہ سے جنسی تعلقات قائم کرنے سے
انتہائی نایاب معاملات میں:
ماں پیدائش کے دوران اپنے بچے کو ایچ پی وی منتقل کر سکتی ہے
کوئی شخص اپنے ہاتھ کے وارٹس کے ذریعے کسی کے جنسی اعضا کو چھو کر ایچ پی وی منتقل کر سکتا ہے۔
بعض اوقات وائرس بغیر وارٹس کے بھی منتقل ہو جاتا ہے۔
بیرونی یا اندرونی کنڈوم کا استعمال ایچ پی وی کی منتقلی کے خطرے کو کم کرتا ہے – تاہم صرف اس صورت میں جب کنڈوم اس جلد کو ڈھانپ لے جہاں وارٹ وائرس موجود ہے۔
مانع حمل کی دیگر اقسام، جیسے مانع حمل گولی، جنسی طور پر پھیلنے والے انفیکشن (ایس ٹی آئی) بشمول جینیٹل وارٹس سے کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتی ہیں۔

جینیٹل وارٹس کے لیے جانچ اور علاج
جتنی جلدی آپ جینیٹل وارٹس کا علاج کروائیں، ان سے چھٹکارا پانا اتنا ہی آسان ہوتا ہے۔
ڈاکٹر کو ان کا علاج کرنا پڑتا ہے اور آپ ہاتھوں پر ہونے والے وارٹس کے لیے علاج کو جینیٹل وارٹس میں استعمال نہیں کر سکتے۔
وارٹس کا علاج اس طرح کیا جاتا ہے:
کلینک یا گھر میں خصوصی کریم یا تیزاب لگا کر
مائع نائٹروجن کے ساتھ منجمد کر کے
علاج کے لیے مشکل معاملات میں مقامی بے ہوشی کے تحت لیزر سے علاج یا سرجری کے ساتھ نکال کر۔
وارٹس سے چھٹکارا پانے میں کئی علاج کروانے پڑ سکتے ہیں اور وہ دوبارہ ہو سکتے ہیں۔ جب تک علاج ختم نہ ہو جائے، (منہ سے، مہبل یا مقعد سے) جنسی تعلقات قائم نہ کریں ورنہ آپ انفیکشن منتقل کر دیں گے۔
باقاعدگی سے جانچ
آپ جتنے زیادہ لوگوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کریں گے (خاص طور پر غیر محفوظ جنسی تعلقات) آپ کے جینیٹل وارٹس جیسے انفیکشن ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔
چوں کہ وہ آپ کو آپ کے علم میں آئے بغیر ہو سکتے ہیں، اس لیے باقاعدگی سے چیک اپ کروانا اچھی بات ہے۔ خاص طور پر اگر آپ نیا رشتہ شروع کر رہے ہوں یا اپنے ساتھی کے ساتھ کنڈومز کا استعمال بند کرنا چاہتے ہوں۔
بیشتر لوگ جنسی صحت (یا ‘جی یو ایم’) کلینکوں میں وارٹس جیسے انفیکشنز کے لیے جانچ اور علاج کرواتے ہیں۔ یہ مفت اور رازداری پر مبنی ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ کے جی پی سمیت کسی اور کو آپ کے دورے کے بارے میں معلوم نہیں ہو گا۔ بعض جی پی سرجریز میں ان انفیکشنز کی جانچ اور علاج بھی کیا جاتا ہے۔

ایچ پی وی ویکسین
یونان میں 13 سے 18 سال کی عمر کی تمام لڑکیاں اور 18 سے 26 سال کی عمر کے لڑکوں کو کسی جی پی کے ذریعے تجویز کردہ گارڈاسل نائن ویلنٹ ایچ پی وی ویکسین (9 وی ایچ پی وی) کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ یقیناً یہ کسی بھی زیادہ عمر کے فرد کو دی جا سکتی ہے تاہم اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ گارڈاسل حفاظت کرتا ہے:
ایچ پی وی ٹائپ 6 اور 11 ایم سے، جو جینیٹل وارٹس کے بیشتر معاملات کا سبب بنتے ہیں۔
ایچ پی وی ٹائپ 16 اور 18 سے، جو سروائکل کینسر کے %70 معاملات کا سبب بنتے ہیں، اور مقعد، فرج، مہبل اور عضو تناسل کے کینسر سے منسوب کیے گئے ہیں۔
ایچ پی وی ٹائپ 31، 33، 45، 52 اور 58