ہارمونل مانع حمل کی بہت سی اقسام ہیں: گولی، منی گولی، مانع حمل پیچ اور چھلا، ساتھ ہی طویل کام کرنے والے رجعتی مانع حمل طریقے۔
مشترکہ ہارمونل مانع حمل گولی (گولی)
گولی، یا مشترکہ گولی، دو ہارمونز، ایسٹروجن اور پروجیسٹوجن پر مشتمل گولیوں کا کورس ہے۔ حمل روکنے کے لیے، ہارمونز:
ہر ماہ آپ کی بیضہ دانی سے بیضے خارج ہونے سے روکتے ہیں – یہ ان کے کام کرنے کا اہم طریقہ ہے
آپ کے عنقِ رحم (رحم کی گردن) میں میوکس کو گاڑھا کرتے ہیں – اس سے اسپرم کے لیے حرکت کرنا اور انڈے تک پہنچنا دشوار ہو جاتا ہے
آپ کے رحم (بچہ دانی) کی لائننگ کو پتلا بنادیتے ہیں تاکہ اس میں بارآور بیضہ قبول کرنے کا امکان کم ہو جائے۔
گولی 28 دن کے سائیکل پر کام کرتی ہے۔ یہ مانع حمل کی سب سے عام قسم ہے، اس میں آپ گولی ہر روز لیتی ہیں، ایک ہی وقت پر، 21 دن تک اور پھر 7 دن کا وقفہ ہے۔
صرف پروجیسٹوجن والی گولی (منی گولی)
صرف پروجیسٹوجن گولی، پی او پی، یا ‘منی گولی’، ہارمون پروجیسٹوجن پر مشتمل روزانہ لی جانے والی گولی ہے۔
حمل کی روک تھام کے لیے، منی گولی:
آپ کے عنقِ رحم (رحم کی گردن) میں میوکس کو گاڑھا کرتا ہے – اس سے اسپرم کا حرکت کرنا اور بیضے تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے
آپ کے رحم (بچہ دانی) کی لائننگ کو پتلا بناتا ہے تاکہ اس میں بارآور بیضہ قبول کرنے کا امکان کم ہو جائے۔
نئے ورژن بیضے جاری ہونے سے بھی روکتے ہیں۔
آپ روز ایک ہی وقت پر گولی لیتی ہیں۔ آپ مشترکہ گولی کی طرح اس میں کوئی وقفہ نہیں کرتیں۔
مانع حمل پیچ
مانع حمل پیچ ایک چھوٹا، پتلا چپچپا پیچ ہوتا ہے جس میں 2 ہارمونز، ایسٹروجن اور پروجیسٹوجن شامل ہوتے ہیں۔ آپ اسے اپنی جلد پر رکھتے ہیں اور دونوں ہارمونز آپ کے خون میں شامل ہو جاتے ہیں۔
یہ حمل کو اسی طرح روکتا ہے جس طرح مشترکہ گولی۔
برطانیہ میں برانڈ کا نام ایورا (Evra) ہے۔
یہ پیچ 28 دن کے سائیکل پر بھی کام کرتا ہے۔ آپ 21 دن کے لیے ہر 7 دن میں ایک نیا پیچ لگاتی ہیں، اور پھر 7 دن کا پیچ سے عاری وقفہ ہوتا ہے۔ 7 دن کے وقفے کے اختتام پر، آپ ایک نیا پیچ لگاتی ہیں اور ایک نیا سائیکل شروع کرتی ہیں۔
مانع حمل چھلا
مہبلی چھلا ایک لچک دار، شفاف پلاسٹک کا چھلا ہوتا ہے جس میں 2 ہارمونز، ایسٹروجن اور پروجیسٹوجن ہوتے ہیں۔
یہ حمل کو اسی طرح روکتا ہے جس طرح مشترکہ گولی۔
برطانیہ میں اس کا برانڈ نام نووارنگ (NuvaRing) ہے۔
چھلا 28 دن کے سائیکل پر کام کرتا ہے۔ آپ اسے اپنی مہبل کے اندر رکھتی ہیں جہاں یہ آپ کے جسم میں مسلسل ہارمونز شامل کرتا رہتا ہے۔
آپ اسے 21 دن تک پہنتی ہیں، اسے باہر نکالتی ہیں اور 7 دن کا وقفہ لیتی ہیں۔ 7 دن کے وقفے کے بعد، آپ ایک نیا چھلا ڈالتی ہیں اور ایک نیا سائیکل شروع کرتی ہیں۔
ہارمونل مانع حمل کتنا مؤثر ہے؟
اگر آپ ہر وقت ہارمونل مانع حمل کا صحیح استعمال کرتی ہیں، تو یہ حمل کی روک تھام میں %99 سے زیادہ مؤثر ہو گا۔ ہارمونل مانع حمل کا صحیح استعمال کرنے والی 100 میں سے 1 سے بھی کم خواتین حاملہ ہوتی ہیں۔
ہارمونل مانع حمل کے فوائد:
یہ جنسی تعلق میں خلل نہیں ڈالتا۔
آپ کو ممکنہ طور پر ہلکی ماہواریاں، ماہواری کے درد میں کمی اور ماہواری سے پہلے کی علامات کم ہوں گی۔ گولی کی بعض اقسام مہاسوں کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔
تحقیقی نتائج کے مطابق یہ بیضہ دانی، رحم اور آنتوں کے کینسر سے کچھ تحفظ فراہم کر سکتی ہیں۔
ہارمونل مانع حمل کے نقصانات
بعض عارضی سائیڈ افیکٹ ہو سکتے ہیں، جیسے:
چھاتی میں درد
ہلکا خون بہنا
موڈ میں تبدیلی۔
بعض اور سنگین سائیڈ افیکٹس بھی ہو سکتے ہیں، جیسے:
خون زیادہ چپکا ہوا ہونا
خون کے لوتھڑے کے خطرے میں معمولی اضافہ
چھاتی اور سروائکل کینسر کے خطرے میں معمولی اضافہ۔
ان میں سے بعض خطرات زیادہ ہو سکتے ہیں، جو آپ کی خاندانی طبی تاریخ پر منحصر ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہارمونل مانع حمل ایچ آئی وی یا دیگر جنسی طور پر پھیلنے والے انفیکشنز کے خلاف کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتے جیسا کہ کنڈوم کرتا ہے۔
ذہن میں رکھنے کی چند باتیں
ہارمونل مانع حمل ہر ایک کے لیے موزوں نہیں ہے۔
آپ کو تجویز کرنے والے ڈاکٹر یا نرس کو یہ جاننے کی ضرورت ہے:
آپ کی طبی تاریخ
آپ کے خاندان کی طبی تاریخ
آپ جو بھی دوسری دوا لے رہے ہیں اس کے بارے میں۔
ہارمونز ان خواتین کو تجویز کیے جانے کا امکان کم ہوتا ہے جو:
ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہوتی ہیں
35 سال سے زیادہ عمر کی ہیں
تمباکو نوشی کرتی ہیں
آدھے سر کے درد میں مبتلا ہیں
قدرے زیادہ وزن کی حامل ہیں۔
اینٹی بائیوٹکس اور مرگی کی ادویات جیسی دیگر دوائیں لینے سے ہارمونل گولیاں کم مؤثر ہو سکتی ہیں۔
اور اگر آپ کو ڈائریا یا قے ہے، تو گولی کام نہیں کر سکتی، اور آپ کو مانع حمل کا ایک اضافی طریقہ استعمال کرنے کی ضرورت پڑے گی، جیسے کنڈومز۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہارمونل مانع حمل ایچ آئی وی یا دیگر جنسی طور پر پھیلنے والے انفیکشنز سے کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتا جیسا کہ کنڈوم کرتا ہے۔
ہارمونل مانع حمل کہاں سے حاصل کریں
تمام ہارمونل مانع حمل این ایچ ایس یونان پر نسخے کے ساتھ مفت دستیاب ہیں:
نجی سرجری یا اسپتال میں ماہر زچگی/گائناکولوجسٹ۔