شیگیلا بیکٹیریا کی ایک قسم ہے جو پیٹ میں شدید خرابی کا سبب بنتا ہے۔ انفیکشن کا علاج اینٹی بائیوٹکس کے کورس سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ متاثرہ پاخانے کے ذریعے جنسی طور پر یا آلودہ کھانے سے منتقل ہوتا ہے۔
شیگیلا کی علامات
بعض لوگوں کو کسی طرح کی علامات محسوس نہیں ہوتیں۔
آپ کو ڈائریا اور پیٹ میں درد ہو سکتا ہے۔ آپ کو بخار بھی ہو سکتا ہے، بیمار محسوس ہو سکتا ہے یا قے ہو سکتی ہے۔
زیادہ سنگین صورتوں میں ڈائریا شدید ہو سکتا ہے اور اس میں خون یا بلغم ہو سکتی ہے (اسے ‘پیچش’ بھی کہا جاتا ہے)۔
علامات عام طور پر آپ کے متاثر ہونے کے ایک یا دو دن بعد شروع ہوتی ہیں اور ایک ہفتے تک رہتی ہیں۔
اگر مجھے لگتا ہے کہ مجھے شیگیلا ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
اپنے جی پی یا جلد اور جنسی بیماریوں کے اسپتال جاکر طبی مشورہ لیں۔ انھیں بتائیں کہ آپ کو جنسی تعلقات سے پیٹ میں انفیکشن ہوا ہو گا، ممکنہ طور پر شیگیلا۔ اس طرح وہ جان جائیں گے کہ آپ کی کون سی جانچ کرنی ہے۔
خراب ڈائریا والے کسی بھی شخص کو چاہیے:
1۔ جانچ کرائیں
اگر شیگیلا کے لیے جانچ پازیٹو آتی ہے تو آپ اس وقت تک کام پر واپس نہیں جا سکتے جب تک کوئی طبی پیشہ ور ایسا نہیں کہتا۔
2۔ ہاتھ کثرت سے دھوئیں
آپ ایک ماہ تک متعدی رہ سکتے ہیں، لہذا ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد اور کھانے کو چھونے سے پہلے صابن اور گرم پانی سے اپنے ہاتھ دھوئیں۔
بیمار ہونے کے دوران یا علامات بند ہونے کے بعد ایک ہفتے تک دوسروں کے لیے کھانا تیار نہ کریں۔
واشنگ مشین کی سب سے اعلی سیٹنگ پر اپنے کپڑے، بستر اور تولیے دھوئیں۔
گھر میں نل، دروازوں کے ہینڈلز، ٹوائلٹ کے فلش اور سیٹ کو اکثر صاف کرنے کے لیے گرم صابن والے پانی کا استعمال کریں۔
3۔ ان سے بچیں:
جنسی تعلقات، علامات کے رکنے کے ایک ہفتے بعد تک۔
تولیے شیئر کرنا۔ گھر پر علیحدہ تولیے استعمال کریں۔
جاکوزی/ گرم ٹب/ سپاز۔ آپ دوسروں کو آلودہ اور متاثر کر سکتے ہیں۔
شیگیلا کس طرح منتقل ہوتا ہے
شیگیلا پاخانے میں پائے جانے والے بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اسے منتقل ہونے کے لیے صرف معمولی سی مقدار آپ کے منہ میں داخل ہونے کی ضرورت ہوتی ہے – مثال کے طور پر، آپ کی انگلیوں سے۔
یہ اکثر آلودہ کھانے کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن یہ جنسی طور پر بھی منتقل ہو سکتا ہے۔
ایسا جنسی تعلق جس میں پاخانے کے ساتھ رابطہ شامل ہو، ایک خطرہ ہے۔ اس میں مقعدی جنسی تعلقات، مشت زنی کرنا، مقعدی جنسی تعلقات کے لیے استعمال ہونے والے کنڈوم یا جنسی کھلونے کو چھونا، مقعدی جنسی تعلقات کے بعد منہ سے جنسی تعلقات، کسی کے کولہے کو چھونا یا مقعد کو بوسہ دینا شامل ہیں۔
شیگیلا کا حامل کوئی شخص ایک ماہ تک متعدی رہ سکتا ہے۔
شیگیلا کی جانچ اور علاج
انفیکشن اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ ٹھیک کیا جا سکتا ہے، لیکن ہر کسی کو ان کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کافی مائع پینے سے آپ کے جسم کا زیادہ پانی ضائع نہیں ہو گا۔
جنسی تعلقات کے دوران منتقلی کے خطرے کو کم کرنے کا طریقہ
جنسی تعلقات کے دوران یا اس کے بعد اپنے ہاتھ دھوئیں، خاص طور پر اگر آپ مقعد کو بوسہ دے رہے ہوں، کسی کے کولہے کو چھو رہے ہوں یا استعمال شدہ کنڈومز یا جنسی کھلونے چھو رہے ہوں۔ اس سے بھی بہتر، غسل کرنا ہے۔
مقعدی جنسی تعلقات کے لیے کنڈومز پہنیں۔
لیٹیکس دستانے اگر انگلی یا مشت زنی کریں تو بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔
مقعد کو بوسہ دیتے وقت رکاوٹ والے بچاؤ کا استعمال کریں اس کے لیے ایک کنڈوم کو چوکور کاٹ لیں۔
جنسی کھلونے یا ڈاؤچنگ کے آلات شیئر نہ کریں۔
پچھلی طرف یا کمر کے ارد گرد، کولہے پر جلد پر بیکٹیریا ہو سکتے ہیں، لہذا ان حصوں کو چاٹنے سے گریز کریں۔
جنسی تعلقات کے بعد نہانا محض دھونے سے بہتر ہے۔