ایچ آئی وی کی جانچ کرنا فوری اور آسان ہے، چاہے وہ ذاتی طور پر ہو، کلینک میں ہو یا آن لائن جانچ کا آرڈر دے کر ہو۔
ایچ آئی وی جانچ کہاں سے کروائی جائے
ایچ آئی وی جانچ کروانا اور جلدی سے نتیجہ حاصل کرنا کبھی اتنا آسان نہیں رہا۔ آپ مفت اور ادایگی کے اختیارات کے ساتھ ذاتی طور پر جانچ کروا سکتے ہیں یا آن لائن جانچ آرڈر کر سکتے ہیں۔ بہت سے ٹیسٹ آپ کو صرف چند منٹوں میں نتیجہ فراہم کر دیں گے۔
آپ ذاتی طور پر جانچ کر سکتے ہیں:
سیمیو پلس، ایتھنز میں موبائل یونٹس پر
کسی ایچ آئی وی ٹیسٹنگ سینٹر میں، جن میں اے ایچ ایف کی معاونت سے کام کرنے والے مرکز بھی شامل ہیں، جیسے ایتھنز اور تھیسالونیکی میں چیک پوائنٹ اور ایتھنز کی بلدیہ جانچ سائٹس۔
جی پی / فیملی ڈاکٹر آپ کو نجی لیبارٹری میں بھیج سکتا ہے
اگر آپ جِلد اور جنسی امراض سے متعلق بیماریوں کے اسپتال، جانچ مراکز یا جی پی میں جانچ کرواتے ہیں تو آپ کی جانچ مفت ہو گی۔ اگر آپ کسی نجی کلینک میں جانچ کرواتے ہیں، تو آپ کو ادائیگی کرنی پڑے گی۔
کورونا وائرس عالمی وبا کے نتیجے میں روبرو خدمات کے مختلف انتظامات ہو سکتے ہیں۔ براہ کرم جانے سے پہلے انھیں کال کر لیں۔
کسی کو بھی آپ کی ایچ آئی وی جانچ کا نتیجہ نہیں بتایا جائے گا جب تک کہ آپ اتفاق نہ کریں، بشمول آپ کے آجر، خاندان، ساتھیوں اور امیگریشن حکام کے۔ اگر آپ اپنے ڈاکٹر کے پاس جانچ کرواتے ہیں، تو آپ کا نتیجہ آپ کے جی پی نوٹس پر جائے گا۔
بہت سے یورپی ممالک اور امریکہ میں ذاتی جانچ یا پوسٹل جانچ کا موقع موجود ہے۔
بدقسمتی سے یونان میں اب بھی ایسی کوئی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ اگرچہ کمیونٹی کے اندر مشاورت کا ایک اہم ایشو ہونے کی وجہ سے امید ہے کہ مستقبل میں صورت حال بہتر ہو جائے۔
جلدی سے نتیجہ حاصل کرنا
بہت سی خدمات تیزی سے جانچ کی پیشکش کرتی ہیں، یعنی انگلیوں پر سوئی چبھو کر کی جانے والی جانچ، اس سے آپ کو منٹوں میں نتیجہ مل جاتا ہے۔
آن لائن آرڈر کی گئی اور گھر پر کی جانے والی سیلف ٹیسٹنگ کٹ عام طور پر آپ کو کٹ پر منحصر ہوتے ہوئے 15 منٹ تک میں نتیجہ دے گی۔
(فی الحال یونان میں ابھی تک ایسی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ اوپر خط کشیدہ حصہ دیکھیں)
ٹیسٹنگ سینٹر میں لیا گیا خون کا نمونہ لیب میں بھیجا جائے گا جس کے نتائج ایک دن کے اندر یا ایک ہفتے بعد تک تیار ہوں گے۔
ایچ آئی وی جانچ کس طرح کام کرتی ہے
ایچ آئی وی ٹیسٹ خون کی جانچ ہے۔ یہ خود ایچ آئی وی کا پتہ نہیں لگاتی، بلکہ ایچ آئی وی سیل میں پائے جانے والے پروٹین، یا ایچ آئی وی سے لڑنے کے لیے جسم کی طرف سے بنائے گئے اینٹی باڈی کی تلاش کرتی ہے۔
یونان میں ایچ آئی وی کی جانچ بہت قابل اعتماد ہے۔ تاہم کبھی کبھار ایسا پازیٹو نتیجہ پیدا کر سکتی ہیں جسے دوبارہ جانچ کرنے پر نگیٹو پایا جاتا ہے۔ اسے فالس پازیٹو کہا جاتا ہے اور یہ نایاب ہے جو 1000 میں سے 1 سے بھی کم واقعات میں ہوتا ہے۔
جانچ کے دورانیے
نیشنل ٹیسٹنگ کے رہنما خطوط میں ایچ آئی وی ریپڈ ٹیسٹ کے لیے 90 دن کا دورانیہ طے کیا گیا ہے۔
خون کی جانچ جو آپ لیب کو بھیجتے ہیں اور جنسی صحت کے کلینکوں میں دستیاب جانچ کے لیے 21-45 دن کا جانچ کا دورانیہ ہوتا ہے، اس کا انحصار جانچ کے انتظام پر ہوتا ہے۔ ایلیسا 4 کا دورانیہ 21-25 دن تک ہے جب کہ ایلیسا 3، 45 دن تک ہے۔
عملی طور پر، اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک تیز رفتار جانچ آپ کو بتاتی ہے کہ 90 دن پہلے آپ کی ایچ آئی وی کی صورت حال کیا تھی، جب کہ خون کی جانچ آپ کو بتاتی ہے کہ 45 دن پہلے آپ کی صورت حال کیا تھی۔
آپ کو ایچ آئی وی جانچ کب کروانی چاہیے
آپ کون سی ٹیسٹنگ سروس استعمال کریں، اور کس قسم کی جانچ کرائیں یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ ایچ آئی وی کی زد میں کب آئے ہوں گے۔ ایچ آئی وی انفیکشن کی علامات فوراً خون میں ظاہر نہیں ہوتیں۔ ایسا عام طور پر انفیکشن کے چار ہفتوں کے اندر ہوتا ہے، لیکن اس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ پچھلے 72 گھنٹوں (تین دن) میں ایچ آئی وی کی زد میں آئے ہوں گے، تو انفیکشن کو ہونے سے روکنے میں مدد کے لیے پوسٹ ایکسپوژر پروفیلیکسس(پی ای پی) لینا ممکن ہے۔
اگر آپ کا خطرہ حالیہ تھا، تو آپ کی جانچ فراہم کار شاید آپ کو فوری طور پر جانچ کروانے کا مشورہ دیں گے، جس کے بعد چند ہفتوں بعد دوسری جانچ ہو گی۔ دوسری جانچ کسی بھی ایسے انفیکشن کا پتہ لگا لے گی جو پہلے چھوٹ گیا ہو گا۔
اگر آپ کا خطرہ پچھلے تین مہینوں میں پیش آیا تھا، تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جانچ کرنے والے شخص کو بتائیں، کیوں کہ اس سے آپ کو دیے جانے والے ٹیسٹ کی قسم متاثر ہو سکتی ہے۔
کبھی کبھی اینٹی باڈیز کو خون میں ظاہر ہونے میں تین ماہ تک لگ سکتے ہیں، لہذا ایچ آئی وی نگیٹو نتیجہ صرف اس صورت میں مکمل طور پر درست ہوتا ہے جب جانچ اور آخری بار خطرے کے درمیان تین ماہ گزر چکے ہوں۔
آپ کو کتنی بار ایچ آئی وی کی جانچ کروانی چاہیے؟
ایچ آئی وی اور دیگر جنسی طور پر پھیلنے والے انفیکشنز (ایس ٹی آئیز) کے لیے سال میں کم از کم ایک بار ایچ آئی وی کیجانچ کروانا جنسی طور پر فعال ہر شخص کی جنسی صحت کے لیے اچھی عادت ہے، چاہے آپ جانتے ہوں کہ آپ انفیکشن کے خطرے سے نہیں گزرے ہیں۔ اس بات کے لحاظ سے کہ کسی بھی ایک سال کے دوران آپ کتنے مختلف جنسی ساتھیوں کے ساتھ رہے ہیں، آپ کو زیادہ باقاعدگی سے جانچ کروانے پر غور کرنا چاہیے۔
ہم جنس، دو جنسیے اور دیگر مرد جو مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتے ہیں (ایم ایس ایم) انھیں ایچ آئی وی اور دیگر ایس ٹی آئیز کے لیے معمول کے مطابق جانچ کروانی چاہیے – کم از کم سالانہ یا اگر نئے یا معمول کے ساتھیوں کے ساتھ کنڈوم کے بغیر جنسی تعلقات قائم کریں تو ہر تین ماہ بعد۔
جانچ کروانا کیوں ضروری ہے
اگر آپ کو ایچ آئی وی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ علاج شروع کر سکتے ہیں، صحت مند رہ سکتے ہیں اور وائرس کو کسی اور کو منتقل کرنے سے بچ سکتے ہیں۔ جتنی جلدی آپ علاج شروع کریں گے، آپ کے شدید بیمار ہونے کا امکان اتنا ہی کم ہو گا۔ وہ لوگ جن کی جلد تشخیص کی جاتی ہے اور موثر علاج ملتا ہے وہ معمول کی زندگی گزارنے کی توقع کر سکتے ہیں۔
ایک بار جب آپ موثر علاج کے تحت ہوں اور آپ کا وائرل لوڈ ناقابل شناخت ہو جائے تو آپ وائرس کسی اور کو منتقل نہیں کر سکتے۔
اگر آپ جانچ کے لیے انتظار کریں گے، تو وائرس بہت نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایچ آئی وی پازیٹو والے افراد کے لیے بہت زیادہ مدد دستیاب ہے https://positivevoice.gr/