کلیمیڈیا جنسی طور پر پھیلنے والے سب سے عام انفیکشن (ایس ٹی آئیز) میں سے ایک ہے۔ ممکن ہے کہ آپ نہ جانتے ہوں کہ آپ متاثر ہیں کیوں کہ یہ اکثر علامات کے بغیر ہوتا ہے تاہم اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ مردوں اور خواتین دونوں میں سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کی جانچ فوری اور درد کے بغیر ہوتی ہے، اور اینٹی بائیوٹکس کے ایک کورس کے ساتھ اس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
کلیمیڈیا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے جو متاثرہ منی، سرعت انزال اور مہبلی رطوبتوں میں پایا جاتا ہے۔
کلیمیڈیا کی علامات
علامات انفیکشن کے ایک سے تین ہفتوں کے اندر ظاہر ہو سکتی ہیں، لیکن تقریباً نصف مردوں اور بیشتر خواتین میں کوئی علامات نہیں ہوتیں۔
عضو تناسل میں کلیمیڈیا کی وجہ سے ہو سکتا ہے:
ایک سفید، گدلا یا پانی نما سیال کا اخراج
پیشاب کرتے وقت درد
پیشاب کی نالی (وہ نس جس سے جسم سے پیشاب خارج ہوتا ہے) میں جلن یا کھجلی
خصیوں میں درد اور سوجن۔
مہبل میں اس کی وجہ سے ہو سکتا ہے:
مہبل کے اخراج میں تبدیلی
پیشاب کرتے وقت درد
پیٹ یا کمر کے نچلے حصے میں درد
جنسی تعلقات کے دوران درد
ماہواریوں کے درمیان یا جنسی تعلقات کے بعد خون آںا۔
مقعد میں یہ عام طور پر کسی طرح کی علامات کا سبب نہیں بنتی لیکن تکلیف اور اخراج کا سبب بن سکتی ہے۔
گلے میں کلیمیڈیا سے عام طور پر علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔
آنکھوں میں یہ درد، لالی اور اخراج (کنجنکٹی وائٹس) کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ کس طرح منتقل ہوتا ہے
آپ کو کلیمیڈیا ہوسکتا ہے:
کنڈومز کے بغیر مہبل، منہ یا مقعد میں جنسی تعلقات قائم کرنے سے
جنسی کھلونے شیئر کرنے سے جنھیں ہر بار کسی مختلف شخص پر استعمال کرنے کے بعد دھویا یا کنڈوم سے ڈھکا نہ جائے
آپ کے جنسی اعضا (عضو تناسل، مہبل یا کوئی جنسی عضو جو بیان سے ماورا ہے) کا آپ کے ساتھی کے جنسی اعضا کے رابطے میں آنے سے
متاثرہ منی یا مہبلی رطوبت آپ کی آنکھ میں آنے سے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ جب آپ جسم کے کسی متاثرہ حصے کو چھوتے ہیں تو کلیمیڈیا انگلیوں پر اور پھر آپ کے جسم کے دیگر اعضا یا کسی اور کے اعضا کو چھونے سے پھیلتا ہے یا نہیں۔
بیرونی یا اندرونی کنڈوم کا استعمال خطرے کو کم کرتا ہے۔ مانع حمل کی دیگر اقسام، جیسے مانع حمل گولی، ایس ٹی آئیز سے کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتے۔
اگر آپ ایچ آئی وی کے حامل ہیں، تو غیر علاج شدہ کلیمیڈیا ہونے سے آپ کا غیر محفوظ جنسی تعلقات کے دوران ایچ آئی وی منتقل کرنے کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر ایچ آئی وی کی دواؤں نے آپ کے وائرل لوڈ کو ناقابل شناخت بنا دیا ہے تو کلیمیڈیا یا دیگر انفیکشن کی بنا پر ایچ آئی وی منتقل کرنے کا زیادہ امکان نہیں ہوتا۔
کلیمیڈیا جانچ اور علاج
کلیمیڈیا کی جانچ سادہ اور درد کے بغیر ہوتی ہے۔
خلیوں کا نمونہ دو طریقوں سے جانچ کے لیے اکٹھا کیا جاسکتا ہے:
پیشاب کا نمونہ دیکر
متاثرہ حصے کو ایک ہلکے سے پھاہے (روئی کی چھوٹی سی پھریری) سے پونچھ کر۔
پھاہے میں صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں اور اس سے تکلیف بھی نہیں ہوتی – وہ ایک دو ثانیوں کے لیے بے چینی کا سبب ہو سکتے ہیں۔
کلیمیڈیا کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جاتا ہے۔ سب سے عام علاج یہ ہیں:
ایزیتھرومائیسن کی ایک خوراک
ڈوکسی سائکلین کا ایک ہفتے کا کورس۔
اگر آپ علاج ختم ہونے سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں تو آپ انفیکشن منتقل کر سکتے ہیں۔ اس میں مہبل، مقعدی اور منہ سے جنسی تعلقات بھی شامل ہیں، یہاں تک کہ کنڈوم کے ساتھ بھی۔ دوبارہ انفیکشن سے بچنے یا انفیکشن کی منتقلی سے بچنے کی خاطر جنسی تعلق کے لیے اپنے علاج کے ختم ہونے کے 7 دن بعد تک انتظار کریں۔
یہاں تک کہ اگر آپ کو اینٹی بائیوٹکس کی ایک ہی خوراک دی گئی ہے، تب بھی آپ کو جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے 7 دن تک انتظار کرنا ہو گا۔
یہ ضروری ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ آپ نے حال ہی میں جنسی تعلقات قائم کیے ہوں ان کی بھی جانچ اور علاج کیا جائے۔
غیر علاج شدہ کلیمیڈیا
اگر کلیمیڈیا کا علاج نہ کیا جائے تو یہ بعض اوقات سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے، جس میں مردوں، خواتین نیز تمام صنفوں اور جنسی اعضا کے حاملین میں درد، سوزش اور بانجھ پن شامل ہیں۔ یہ حمل میں پیچیدگیوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
باقاعدگی سے جانچ
آپ جتنا زیادہ لوگوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کریں گے، خاص طور پر غیر محفوظ جنسی تعلقات، کلیمیڈیا جیسے انفیکشن ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ آپ کو یہ انفیکشن آپ کے علم کے بغیر ہو سکتا ہے، لہذا باقاعدگی سے چیک اپ کروانا اچھی بات ہے، خاص طور پر اگر آپ ایک نیا رشتہ شروع کر رہے ہیں اور/یا آپ اپنے ساتھی کے ساتھ کنڈوم کا استعمال بند کرنا چاہتے ہوں۔
بیشتر لوگ جنسی صحت یا جی یو ایم (جینیٹو یوینری میڈیسن) کلینکوں میں کلیمیڈیا جیسے انفیکشن کی جانچ اور علاج کرواتے ہیں۔ یہ مفت ہے اور رازداری کے ساتھ کی جاتی ہے، لہذا آپ کے دورے کے متعلق جی پی سمیت کسی اور کو اس کے بارے میں نہیں بتایا جائے گا۔ بعض جی پی سرجریز میں بھی ان انفیکشنز کی جانچ اور علاج ہوتا ہے۔