گونوریا (سوزاک) اور سپر گونوریا کے بارے میں جنسی صحت کی معلومات، گونوریا کی علامات، یہ کس طرح منتقل ہوتا ہے اور اس کا علاج کیسے کیا جاتا ہے۔
گونوریا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے جو جسم کے گرم، نم حصوں جیسے گلے، مقعد، عضو تناسل اور مہبل میں رہتے ہیں۔ علاج نہ ہونے کی وجہ سے گونوریا مردوں، عورتوں اور تمام صنفوں میں بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔
گونوریا متاثرہ منی اور مہبلی رطوبتوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

گونوریا کی علامات
مردوں میں علامات عام طور پر 10 دن کے اندر ظاہر ہوتی ہیں لیکن خواتین میں کوئی علامات نہ ہونا عام بات ہے۔
عضو تناسل میں گونوریا کی وجہ سے اکثر یہ ہوتا ہے:
زرد، سفید یا سبز رنگ کا اخراج
جلن کا احساس، خاص طور پر پیشاب کرتے وقت
غلفے کی سوجن۔
مہبل میں اس کی وجہ سے ہوسکتا ہے:
اخراج میں تبدیلی
پیشاب کرتے وقت جلن کا احساس
ماہواریوں کے درمیان خون بہنا۔
گلے میں گونوریا بیشتر علامات سے عاری ہوتا ہے۔
گونوریا کے مقعد میں ہونے کی وجہ سے اکثر کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن تکلیف اور اخراج ہو سکتا ہے۔

یہ کس طرح منتقل ہوتا ہے
گونوریا مہبل، منہ سے یا مقعد کے ذریعے جنسی تعلقات قائم کرنے کے دوران پھیلتا ہے۔ یہ جنسی کھلونے دھوئے بغیر یا ہر شخص کے لیے نیا کنڈوم استعمال نہ کیے جانے سے بھی پھیل سکتا ہے۔
جب آپ جسم کے کسی متاثرہ حصے کو چھوتے ہیں تو گونوریا انگلیوں پر اور پھر آپ جسم کے دیگر اعضا یا کسی اور کے اعضا کو چھونے سے پھیل سکتا ہے۔
کنڈوم (بیرونی یا اندرونی کنڈوم) کا استعمال خطرے کو کم کرتا ہے، لیکن اسے مکمل طور پر ختم نہیں کرتا ہے۔
گونوریا منہ سے جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہو سکتا ہے، لہذا فلیور والے کنڈوم یا دانتوں کے ڈیمز کا استعمال خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
مانع حمل کی دیگر اقسام، جیسے مانع حمل گولی، گونوریا یا دیگر جنسی طور پر پھیلنے والے انفیکشن (ایس ٹی آئیز) سے کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتی ہیں۔
گونوریا بچے کی پیدائش کے دوران ماں سے اس کے بچے تک بھی منتقل ہو سکتا ہے، جو بچے کی آنکھوں میں کنجنکٹی وائٹس کا سبب بن سکتا ہے۔ ایک عورت حمل کے دوران یا دودھ پلانے کے دوران گونوریا کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹکس لے سکتی ہے۔
یہ ممکن ہے کہ ایک بالغ کو گونوریا بیکٹیریا کے ساتھ رابطے میں آنے کے نتیجے میں آنکھ میں کنجنکٹی وائٹس ہو جائے، لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے۔

گونوریا کی جانچیں اور علاج
گونوریا کے لیے پیشاب کی جانچ ہوتی ہے، یا آپ کے جسم کے متاثرہ حصے سے پھاہے (روئی کی چھوٹی بڈ) کا استعمال کرتے ہوئے نمونہ لیا جا سکتا ہے۔
گودے، گلے اور مہبل سے لیے جانے والے پھاہوں سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ مرد کے عضو تناسل کے اندرونی سرے سے لیا جانے والا پھاہا ایک یا دو سیکنڈ کے لیے تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔
گونوریا کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جاتا ہے۔ جن لوگوں کے ساتھ آپ نے جنسی تعلقات قائم کیے ہیں ان کی جانچ پڑتال کی بھی ضرورت ہے – اگر آپ ایسا نہیں چاہتے تو کوئی کلینک ان سے رابطہ کر سکتا ہے۔ علاج نہ ہونے کی وجہ سے گونوریا مردوں اور خواتین میں بانجھ پن سمیت سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
حال ہی میں انگلینڈ میں سپر گونوریا نامی اسٹرین میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اسٹرین انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دو اینٹی بائیوٹکس میں سے ایک سے مزاحمت کرتا ہے۔
سپر گونوریا ایزیتھرومائیسن کے خلاف مزاحم ہے۔ تاہم، استعمال ہونے والی دوسری اینٹی بائیوٹک – جسے سیفٹریاکسون کہا جاتا ہے – فی الحال بیشتر معاملات کے لیے کام کرتی ہے، لہذا جانچ اور علاج کروانا ضروری ہے۔

کہاں اور کب جانچ کرائی جائے
بیشتر لوگ گونوریا جیسے انفیکشن کی جانچ اور علاج کا تھیسالونیکی میںجلد اور جنسی بیماریوں کے اسپتال اور ایتھنز کے اسپتال اے سنگروس میں کرواتے ہیں۔ یہ مفت اور رازداری پر مبنی ہوتا ہے: آپ کے جی پی سمیت کسی اور کو آپ کے دورے کے بارے میں نہیں بتایا جائے گا۔ بعض جی پی سرجریز میں بھی ان انفیکشنز کی جانچ اور علاج کیا جاتا ہے۔ یونانی این ایچ ایس، ایس ٹی آئیر کی جانچوں کا مفت احاطہ کر سکتی ہے – جب علامات موجود ہوں – تو بس سوشل سیکورٹی نمبر (اے ایم کے اے یا ΠΑΑΥΠΑ) دکھائیں۔ اگر کوئی علامات موجود نہ ہوں اور آپ جانچ کروانا چاہتے ہوں، تو آپ کو نجی سرجری یا لیبارٹری کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں۔ ایسے معاملات میں پہلے سے خرچ جاننا بہتر ہے۔
جتنے زیادہ لوگوں سے آپ جنسی تعلقات قائم کریں گے (خاص طور پرغیر محفوظ جنسی تعلقات)، گونوریا جیسے ایس ٹی آئیز ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ یہ ممکن ہے کہ وہ آپ کے علم میں آئے بغیر آپ کو لاحق ہوں، لہذا باقاعدگی سے چیک اپ کروانا اچھی بات ہے – خاص طور پر اگر آپ کوئی نیا رشتہ شروع کر رہے ہوں یا آپ اپنے ساتھی کے ساتھ کنڈومز کا استعمال بند کرنا چاہتے ہوں۔

گونوریا اور ایچ آئی وی
اگر آپ وائرس کے رابطے میں آ جائیں تو گونوریا کی وجہ سے ایچ آئی وی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اسی طرح، اگر آپ کو ایچ آئی وی ہے، تو غیر علاج شدہ گونوریا سے اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ آپ غیر محفوظ جنسی تعلقات کے دوران ایچ آئی وی منتقل کر دیں گے۔
تاہم، اگر ایچ آئی وی کی دواؤں نے آپ کے وائرل لوڈ کو ناقابل شناخت بنا دیا ہے، تو گونوریا یا دیگر انفیکشن کی بنا پر آپ کے ذریعے ایچ آئی وی منتقل کرنے کا زیادہ امکان نہیں ہے۔