ہیپاٹائٹس (جگر کی سوزش) کے بارے میں جنسی صحت کی معلومات، وائرس کی ان شکلوں کو دیکھنا جو اس کا سبب بنتے ہیں اور یہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔
ہیپاٹائٹس (بعض اوقات اس کا مخفف ہیپ کیا جاتا ہے) جگر کی سوزش ہے۔ یہ بڑا عضو آپ کے جسم کے دائیں طرف ہوتا ہے اور اس کے بہت سے افعال ہیں، جن میں آپ کے کھانے کو توانائی میں تبدیل کرنا اور آپ کے خون سے شراب جیسے زہریلے مادوں کو فلٹر کرنا شامل ہے۔

ہیپاٹائٹس کی کیا وجوہ ہیں؟

ہیپاٹائٹس ان وجوہ سے ہو سکتا ہے:
وائرل انفیکشن
شراب کا ایکسپوژر
وائرس کی تین سب سے عام شکلیں یہ ہیں:
ہیپاٹائٹس اے
ہیپاٹائٹس بی
ہیپاٹائٹس سی
ہیپاٹائٹس کی دیگر اقسام – ڈی، ای، ایف اور جی – بہت کم پائی جاتی ہیں۔
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ہیپاٹائٹس کی وجوہ اور مزید وائرسز کی دریافت کرنا ابھی باقی ہے۔
ویکسینز آپ کو ہیپاٹائٹس اے اور بی سے بچانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ ہیپاٹائٹس سی کے لیے کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

اگر آپ کو ہیپاٹائٹس ہو جائے تو کیا ہوتا ہے؟
ہیپاٹائٹس شدید یا دائمی ہو سکتا ہے۔
شدید ہیپاٹائٹس قلیل مدتی ہوتا ہے اور پہلے انفیکشن کے بعد شروع ہوتا ہے۔ یہ دائمی ہیپاٹائٹس کا باعث بن سکتا ہے، جو طویل مدتی ہوتا ہے۔
ہیپاٹائٹس کی بعض اقسام – مثلاً ہیپاٹائٹس اے – صرف شدید انفیکشن کا سبب بنتی ہیں۔
دائمی ہیپاٹائٹس طویل مدتی ہوتا ہے اور جگر کو دیرپا نقصان پہنچا سکتا ہے۔ بہت سنگین معاملات جگر کے فیل ہونے یا کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی
ایچ آئی وی کے حامل افراد میں ہیپاٹائٹس بی یا ہیپاٹائٹس سی کے ساتھ مخلوط انفیکشن بیماری کی ایک بڑی وجہ بن رہا ہے۔
دونوں وائرس آپ کے جگر کو متاثر کرتے ہیں اور آپ کو بہت بیمار کر سکتے ہیں، اور جان لیوا ہو سکتے ہیں۔ لیکن ایسے علاج موجود ہیں جو ایچ آئی وی کے حامل افراد کے لیے مفید ہیں۔
ہیپاٹائٹس اے
ہیپاٹائٹس اے کی علامات کے بارے میں جنسی صحت کی معلومات، وائرس کیسے پھیلتا ہے، ہیپاٹائٹس اے کے لیے ویکسینیشن اور اس کا علاج کیسے کیا جا سکتا ہے۔
ہیپاٹائٹس اے، ہیپاٹائٹس کی ایک ایسی شکل ہے جو جگر کو متاثر کرنے والے وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ آسانی سے جنسی تعلقات کے دوران یا آلودہ خوراک اور پانی سے منتقل ہو سکتا ہے۔ اس سے تقریباً ہر شخص مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتا ہے۔

ہیپاٹائٹس اے کی علامات
ہیپاٹائٹس اے کی علامات اتنی ہلکی ہو سکتی ہیں کہ ممکن ہے آپ کو اس کا احساس ہی نہ ہو کہ آپ کو یہ بیماری ہے، لیکن انفیکشن کے بعد چھ ہفتوں تک یہ مندرجہ ذیل کا سبب بن سکتا ہے:
ہلکی فلو جیسی علامات کا
اسہال کا
متلی کا
انتہائی تھکاوٹ کا
جلد کی خارش کا
پیٹ میں درد کا
یرقان کا، جس میں آپ کی جلد اور آنکھوں کی سفیدی زرد، پیشاب گہرے رنگ کا اور پاخانہ زرد ہو جاتا ہے۔
علامات کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں اور معمول پر آنے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

یہ کس طرح منتقل ہوتا ہے
ہیپاٹائٹس اے کا شکار کوئی شخص یرقان ظاہر ہونے سے دو ہفتے پہلے سب سے زیادہ متعدی ہوتا ہے۔
وائرس پاخانے میں موجود ہوتا ہے اور اس کے چھوٹے چھوٹے ذرات ہاتھوں یا کسی متاثرہ شخص کے ذریعے تیار کردہ کھانے کے ذریعے انفیکشن منتقل کرتے ہیں۔ خاص طور پر بیرون ملک میں پانی آلودہ بھی ہو سکتا ہے۔
متاثر کرنے کے لیے وائرس کا منہ میں جانا ضروری ہے۔ ایسا جنسی تعلقات کے دوران ہو سکتا ہے جب پاخانے کی تھوڑی مقدار انگلیوں اور منہ میں داخل ہوتی ہے، بذریعہ:
مقعد کو چومنے سے
مہبل میں انگلی داخل کرنے سے
کنڈومز کے بغیر مقعد سے جنسی تعلق قائم کرنے سے
استعمال شدہ کنڈومز اور جنسی کھلونے جو کسی اور کے مقعد میں رہے ہوں، انہیں استعمال کرنے سے۔

میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیسے کر سکتا/سکتی ہوں؟
آپ ویکسین لے کر اپنی حفاظت کر سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ضروری ہے اگر آپ:
کسی ایسے شخص سے قریبی رابطے میں رہے ہوں جسے انفیکشن ہے
ہم جنس مرد ہیں
دوائیں انیجیکٹ کرتے ہیں
دنیا کے ان حصوں کا سفر کرتے ہیں جہاں انفیکشن عام ہے۔
آپ اپنے جی پی یا جنسی صحت کے کلینک کے ذریعے مفت ٹیکہ لگوانے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ ویکسین آپ کو 10 سال یا اس سے زیادہ عرصے تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔
اگرچہ یہ ویکسین لگوانے جتنا مفید نہیں ہے، تاہم آپ خطرے کو کم کر سکتے ہیں:
ایسے جنسی تعلقات سے پرہیز کر کے جس میں پاخانے سے رابطہ شامل ہو
مقعدی جنسی تعلقات کے لیے کنڈومز کا استعمال کر کے
کسی کے مقعد کو یا استعمال شدہ کنڈومز اور جنسی کھلونوں کو چھونے کے بعد ہاتھ دھو کر
مقعد کو چومنے کے لیے لیٹیکس رکاوٹ (جیسے کنڈوم کو مربع میں کاٹنا) اور مشت زنی کرنے کے لیے لیٹیکس کے دستانے استعمال کرکے۔

اگر مجھے ہیپاٹائٹس اے ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
ان لوگوں کو جن کے ساتھ آپ رہتے ہیں یا حال ہی میں جنسی تعلقات قائم کیے ہیں کہیں کہ وہ اپنے ڈاکٹر سے فوری طور پر ویکسین لگوانے کے بارے میں بات کریں۔
جنسی تعلقات اور دوسروں کے لیے کھانا تیار کرنے سے پرہیز کریں جب تک کہ آپ کو یہ نہ بتایا جائے کہ آپ اب متعدی نہیں رہے۔
اگر آپ کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے اور آپ ہیپاٹائٹس اے کی زد میں ہیں ، تب بھی آپ کو ہیومن نارمل ایمیونوگلوبولنز (ایچ این آئی جیز) نامی دوا کے ذریعے انفیکشن سے بچایا جا سکتا ہے۔ اسے ایکسپوژر کے بعد دو ہفتوں کے اندر دیا جا سکتا ہے اور یہ آپ کو تین سے چھ ماہ تک تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

ہیپاٹائٹس اے کا علاج
بیشتر معاملات کی تشخیص جنسی صحت کے کلینکوں کے بجائے جی پیز کے ذریعے کی جاتی ہے اور کسی خاص علاج کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
خون کی جانچ اس بات کی تصدیق کرے گی کہ آیا آپ میں وائرس ہے یا نہیں۔
ہیپاٹائٹس اے کا عام علاج صرف آرام کرنا ہے۔ جب آپ فلو جیسی علامات سے صحت یاب ہو جائیں تو آپ کو کام سے کچھ وقت کے لیے چھٹی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
آپ کو یہ بھی کرنا چاہیے:
پیراسیٹامول سے پرہیز کریں
اپنے جگر کو بہتر ہونے دینے کے لیے تفریحی ادویات سے پرہیز کریں
جب تک آپ کا جگر صحت یاب نہ ہو جائے شراب سے پرہیز کریں۔
آپ کو ایک بار ہیپاٹائٹس اے ہونے کے بعد آپ میں اس کے خلاف مدافعت پیدا ہوجاتی ہے اب آپ کو یہ دوبارہ نہیں ہو سکتا، لیکن پھر بھی آپ ہیپاٹائٹس کی دیگر اقسام سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس اے
اگر آپ ایچ آئی وی کے حامل ہیں اور ہیپاٹائٹس اے بھی ہے، تو براہ کرم ہیپاٹائٹس اے مخلوط انفیکشن کے بارے میں ہماری معلومات دیکھیں۔

ہیپاٹائٹس بی
ہیپاٹائٹس بی کی علامات کے بارے میں جنسی صحت کی معلومات، ہیپاٹائٹس بی کیسے منتقل ہوتا ہے اور آپ ویکسینیشن کے ذریعے خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
ہیپاٹائٹس بی (یا ہیپ بی) ہیپاٹائٹس کی ایک قسم ہے جو جگر کو متاثر کرنے والے وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ آسانی سے جنسی تعلقات کے دوران یا انجیکشن لگانے والے آلات شیئر کرنے سے منتقل ہو سکتا ہے۔ اس سے متاثر ہونے والے بیشتر لوگ مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتے ہیں، تاہم تھوڑے سے لوگوں کے لیے یہ زیادہ سنگین ہو سکتا ہے۔
ہیپاٹائٹس بی کی علامات
بہت سے لوگ جن کو ہیپاٹائٹس بی ہو جاتا ہے ان میں کوئی علامات نظر نہیں آتیں، یا ان میں اتنی ہلکی علامات ہوتی ہیں کہ وہ آسانی سے نظر انداز ہو جاتی ہیں۔ لیکن چند ہفتوں یا مہینوں کے بعد انفیکشن مندرجہ ذیل کا سبب بن سکتا ہے:
بھوک میں کمی کا
متلی یا قے کا
انتہائی تھکاوٹ کا
بخار کا
پیٹ میں درد کا
یرقان کا، جس میں آپ کی جلد اور آپ کی آنکھوں کی سفیدی زرد ہو جاتی ہے، آپ کا پیشاب گہرے رنگ کا ہو جاتا ہے اور آپ کا پاخانہ زرد ہو جاتا ہے۔
علامات کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں اور معمول پر آنے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔
بیشتر لوگ مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتے ہیں لیکن 20 میں سے 1 فرد دائمی (طویل مدتی) انفیکشن کے ساتھ ‘کیریئرز’ بن جاتے ہیں۔ وہ عام طور پر ٹھیک محسوس کرتے ہیں لیکن دوسروں کے لیے متعدی رہتے ہیں، اور ان کے جگر کی بیماری میں مبتلا ہونے کا معمولی خطرہ رہتا ہے۔
100 میں سے تقریباً 1 فرد کو زیادہ سنگین بیماری ہوتی ہے، جس کا اگر علاج نہ کیا جائے تو جان لیوا ہو سکتی ہے۔

یہ کس طرح منتقل ہوتا ہے
وائرس ان جسمانی رطوبتوں میں منتقل ہو سکتا ہے:
خون
منی
سرعت انزال
مہبلی رطوبتیں۔
یہ منتقل ہوتا ہے:
کنڈوم کے بغیر منہ، مہبل یا مقعد میں جنسی تعلقات قائم کرنے سے
مقعد کو بوسہ دینے سے
جنسی کھلونے شیئر کرنے سے
انجیکشن لگانے والے دواؤں کے آلات مثلاً سوئیاں اور سرنجیں شیئر کرنے سے، جو متاثرہ خون کو منتقل کر سکتے ہیں
بچے کی پیدائش، ماں سے اس کے بچے تک۔
یہ منہ کے لعاب میں پایا جا سکتا ہے لیکن بوسہ لینے کے ذریعے اس کے منتقل ہونے کے کوئی ثابت شدہ معاملے موجود نہیں ہیں۔ کاٹنے سے انفیکشن شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔
ریزر، ٹوتھ برش، ناخن کی قینچی، بالوں کے کلپرز اور ٹوئزر شیئر کرنے سے گریز کریں کیوں کہ ان پر خون کے ذرات ہیپاٹائٹس بی کو منتقل کر سکتے ہیں۔ اس میں خشک خون بھی شامل ہے کیوں کہ وائرس جسم سے باہر کم از کم ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیسے کر سکتا/سکتی ہوں؟
آپ ویکسین لگوا کر اپنی حفاظت کر سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ضروری ہے اگر آپ کا تعلق اعلی خطرے والے گروپوں میں سے کسی ایک سے ہے۔ آپ اعلی خطرے والے ہیں اگر:
انفیکشن والے کسی شخص سے قریبی رابطہ رکھتے ہیں
ہم جنس مرد ہیں
دوائیں انجیکٹ کرتے ہیں
دنیا کے ان حصوں کا سفر کرتے ہیں جہاں انفیکشن عام ہے۔
آپ کو ہیپاٹائٹس اے اور بی دونوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین موجود ہے۔
اگر آپ ہیپاٹائٹس بی کے لیے ایک اعلی خطرے والے گروپ میں ہیں تو آپ عام طور پر اپنے جی پی یا اپنے جنسی صحت کے کلینک میں مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
آپ کو پانچ سال کے بعد ویکسینیشن کے بوسٹر انجیکشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اگر آپ کو ہیپاٹائٹس بی ہے تو ان لوگوں کو بتائیں جن کے ساتھ آپ رہتے ہیں یا حال ہی میں جنسی تعلقات قائم کیے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے ویکسینیشن کے بارے میں بات کریں۔ جنسی تعلقات سے اس وقت تک پرہیز کریں جب تک کہ آپ کو یہ نہ بتایا جائے کہ آپ اب متعدی نہیں رہے۔
اگرچہ یہ ویکسین لگوانے کی طرح مؤثر نہیں ہے، تاہم آپ اس خطرے کو کم کر سکتے ہیں:
دخول والے جنسی تعلق کے لیے کنڈومز کے استعمال سے
مقعد کو بوسہ دینے کے لیے کسی لیٹیکس رکاوٹ (جیسے کنڈوم کو مربع میں کاٹنا) کے استعمال سے۔
اگر آپ کیریئر ہیں، تو آپ کسی ساتھی کو بتانا اور وضاحت کرنا چاہیں گے کہ آپ متعدی ہیں۔ اس سے وہ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں (جیسے ویکسین لگانا) یا کوئی بھی خطرہ مول لینے میں خوش ہیں۔
اس طرح وہ آپ پر یہ الزام نہیں لگا سکتے کہ خطرے کے بارے میں ان کے جانے بغیر ان کو متاثر کیا گیا ہے۔
اگر آپ کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگائی گئی ہیں اور آپ وائرس کی زد میں ہیں، تو علاج موجود ہے جو آپ کو متاثر ہونے سے بچا سکتا ہے۔ ہیپاٹائٹس بی ایمیونوگلوبولن (ایچ بی آئی جی) اینٹی باڈیز کا ایک انجیکشن ہے۔ اسے ایکسپوژر سے 48 گھنٹوں کے اندر لینا سب سے اچھا ہوتا ہے – آپ کو ایک ہی وقت میں ویکسین لگائی جائے گی۔

اگر مجھے لگتا ہے کہ مجھے ہیپاٹائٹس بی ہے تو میں کیا کر سکتا/سکتی ہوں؟
عام طور پر معاملات کی تشخیص جی پیز کرتے ہیں، جنسی صحت کے کلینکس نہیں۔ اگر آپ نے حال ہی میں کسی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے ہیں یا آپ اپنے گھر کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، تو انھیں انفیکشن ہونے سے روکنے کے لیے ویکسین لگوائی جا سکتی ہے – انھیں فوری طور پر ڈاکٹر سے ملنا چاہیے۔
جنسی تعلقات سے اس وقت تک پرہیز کریں جب تک آپ کو یہ نہ بتایا جائے کہ آپ اب متعدی نہیں رہے ہیں یا جب تک آپ کے ساتھیوں کو ویکسین نہیں لگائی جاتی۔
خون کی جانچ اس بات کی تصدیق کرے گی کہ آیا آپ کو وائرس ہے یا نہیں۔

ہیپاٹائٹس بی کا علاج
بیشتر معاملات میں شدید ہیپاٹائٹس بی کے لیے کسی علاج کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آپ کو صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے اور آپ کام سے کچھ وقت کے لیے رخصت لینا چاہیں گے۔
آپ کو یہ بھی کرنا چاہیے:
اپنے جگر کو بہتر ہونے دینے کے لیے تفریحی ادویات سے پرہیز کریں
جب تک آپ کا جگر صحت یاب نہ ہو جائے شراب سے پرہیز کریں
صحت کے مسائل کی وجہ سے تمباکو نوشی سے پرہیز کریں
صحت مند متوازن غذا کھائیں۔
اگر آپ کو دائمی ہیپاٹائٹس بی ہے، تو آپ کو وائرس کی نقل کاری کو سست کرنے کے لیے علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ تاہم، علاج عام طور پر دائمی ہیپاٹائٹس بی کو ٹھیک نہیں کر سکتا۔ کیریئرز کی ایک چھوٹی سی تعداد کو جگر کی بیماری (اور ان میں سے ایک چھوٹی سی تعداد کو جگر کا کینسر) ہو جاتی ہے اور ان کو جگر کی پیوند کاری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
گر آپ کے جسم سے ہیپاٹائٹس بی ختم ہو جاتا ہے، تو آپ امیون ہیں اور یہ آپ کو دوبارہ نہیں ہو سکتا – لیکن پھر بھی آپ اہیپاٹائٹس کی دیگر اقسام سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس سی
ہیپاٹائٹس سی کی علامات کے بارے میں جنسی صحت کی معلومات، یہ کیسے منتقل ہوتا ہے، انفیکشن کے مراحل اور اس کا علاج کیسے کیا جاتا ہے۔
ہیپاٹائٹس سی وائرل ہیپاٹائٹس کی سب سے عام قسم ہے۔ یہ خون سے پیدا ہونے والے وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جو جگر پر حملہ کرتا ہے اور منشیات کے انجیکشن کے آلات شیئر کر کے آسانی سے پھیل جاتا ہے۔ یہ جنسی تعلقات کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔
علاج کے بغیر یہ وائرس جگر کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
بیشتر لوگوں کو چند سائیڈ افیکٹس کے ساتھ 12 ہفتوں کی گولیاں دی جائیں گی اور ان کی 90-%95 کی اعلی شفایابی کی شرح ہے۔
ہیپاٹائٹس سی کے لیے کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

ہیپاٹائٹس سی انفیکشن کے مراحل
ہیپاٹائٹس سی کے انفیکشن کے پہلے چھ ماہ کو شدید مرحلہ کہا جاتا ہے۔ اس دوران تقریباً 20 سے %25 لوگ قدرتی طور پر وائرس سے پاک ہو جاتے ہیں۔ (یہ فیصد ان لوگوں میں کم ہے جن کو ایچ آئی وی بھی ہوتا ہے۔)
جو لوگ انفیکشن سے پاک نہیں ہوتے وہ دائمی (یا طویل مدتی) مرحلے میں داخل ہو جاتے ہیں اور ہیپاٹائٹس سی دوسروں کو منتقل کر سکتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس سی کی علامات
بیشتر لوگ جو ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہوتے ہیں جب وہ پہلی بار متاثر ہوتے ہیں تو انھیں کوئی علامات نظر نہیں آتی ہیں۔ آپ کو بیمار محسوس کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، اس کی علامات اکثر آسانی سے ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے شناخت نہیں ہوتی ہیں۔
علامات میں شامل ہو سکتی ہیں:
ہلکی فلو جیسی علامات
متلی
انتہائی تھکاوٹ
جلد کی خارش
پیٹ میں درد
یرقان، یعنی آپ کی جلد اور آپ کی آنکھوں کی سفیدی زرد، آپ کا پیشاب گہرے رنگ کا اور آپ کا پاخانہ زرد ہو جاتا ہے
ذہنی الجھن (جسے اکثر ‘برین فوگ’ کہا جاتا ہے) اور تناؤ – یہ ہیپاٹائٹس کے سی اسٹرین کے لیے مخصوص ہیں۔

یہ کس طرح منتقل ہوتا ہے
ہیپاٹائٹس سی وائرس خون میں پایا جاتا ہے اور جب متاثرہ خون کسی دوسرے شخص کے خون میں شامل ہو جائے تو یہ منتقل ہو جاتا ہے۔ اسے بعید از قیاس سمجھا جاتا ہے (لیکن ناممکن نہیں) کہ یہ منی کے ذریعے منتقل ہو سکتا ہے۔
بیشتر لوگوں کو دواؤں کے انجیکشن لگانے والے آلات جیسے سوئیاں، سرنجیں، پانی کے کپ، ٹورنیکیٹس، چمچے، فلٹر اور سوابز شیئر کرنے سے وائرس منتقل ہو جاتا ہے۔ اسٹراز اور بینک نوٹ جیسی چیزوں کو شیئر کرنے سے جو دواؤں کو سونگھنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، وائرس منتقل ہو سکتا ہے، نیز پائپس شیئر کرنے سے بھی۔
برطانیہ میں چھیدنے اور ٹیٹو بنوانے کا عمل محفوظ ہونا چاہیے – لیکن بیرون ملک غیر اسٹیریلائز شدہ آلات وائرس پھیلا سکتے ہیں۔
متاثرہ شخص کا دوسروں کو متاثر کرنے کا خطرہ ہوتا ہے اگر وہ کوئی ایسی چیز شیئر کرے جس پر خون لگا ہو جیسے ٹوتھ برش یا ریزر۔ وائرس کی شکار حاملہ عورت حمل یا بچے کی پیدائش کے دوران اپنے بچے کو وائرس منتقل کر سکتی ہے۔
یونان میں خون کی منتقلی محفوظ ہے کیوں کہ خون کی جانچ کی جاتی ہے۔
آپ ممکنہ طور پر اسے بیرون ملک طبی یا دانتوں کے علاج سے ان ممالک میں بھی حاصل کر سکتے ہیں جہاں ہیپاٹائٹس سی عام ہے اور انفیکشن کنٹرول ناکافی ہے۔

ہیپاٹائٹس سی اور جنسی تعلق
مرد اور عورت کے درمیان جنسی تعلقات کے دوران ہیپاٹائٹس سی شاذ و نادر ہی منتقل ہوتا ہے۔ ایچ آئی وی نگیٹو ہم جنس مردوں میں ہیپاٹائٹس سی کا کوئی خاص پھیلاؤ بھی نہیں ہے۔ لیکن یہ انفیکشن ایچ آئی وی سے متاثرہ ہم جنس مردوں میں جنسی طور پر پھیلا ہے اور ان میں بہت زیادہ عام ہے۔

ہم جنس مرد، کیم سیکس اور ہیپ سی
گروپ سیکس اور کیم سیکس پارٹیاں ہیپاٹائٹس سی کی منتقلی کا بہترین ذریعہ ہیں۔
اگر آپ زیادہ دیر تک جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے دوائیں لیتے ہیں تو آپ کی رکاوٹ کمزور ہونے کا امکان ہے اور مقعد کی نازک جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے خون آ سکتا ہے۔ ہیپ سی بہت متعدی ہے اور گروپ جنسی تعلقات کے ذریعے آسانی سے منتقل ہو جاتا ہے – یہاں تک کہ یہ انگلیوں کے ذریعے بھی ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے۔
جب کنڈوم اور دستانے استعمال نہیں کیے جاتے تو وائرس مقعدی جنسی تعلق اور مشت زنی کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ گروپ جنسی تعلق کے دوران، جنسی کھلونے، انگلیاں، اینیما کے آلات، کنڈوم، لیٹیکس دستانے یا آلودہ لبریکنٹ جیسی اشیا سے بھی منتقل ہوتا ہے۔
میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیسے کر سکتا/سکتی ہوں؟
انجیکشن لگانے والے دواؤں کے آلات (جیسے سوئیاں، سرنجیں، سوابز، چمچے، فلٹر) یا ایسی چیزیں کبھی شیئر نہ کریں جن پر خون ہو سکتا ہے جیسے ٹوتھ برش اور ریزر۔ اس کے علاوہ اگر دوسروں کے ساتھ دواؤں کا استعمال کرتے ہیں تو اسٹرا شیئر کرنے یا بینک نوٹوں کے رول سے بھی گریز کریں۔
مقعدی اور مہبلی جنسی تعلق کے لیے کنڈوماور مشت زنی کے لیے لیٹیکس دستانوں کا استعمال کریں۔
گروپ جنسی تعلق کے دوران، ہر اس چیز کو نئے کنڈوم یا نئے لیٹیکس دستانے سے ڈھانک دیں جو ایک ساتھی سے دوسرے ساتھی تک جاتی ہے۔ نئے ساتھی پر استعمال کرنے سے پہلے گرم پانی اور اینٹی بیکٹیریل صابن سے اشیا کو صاف کریں۔
اینیما کے آلات یا لبریکنٹ کے برتن شیئر نہ کریں۔
اگر آپ کو ہیپاٹائٹس سی ہے تو آپ کسی ساتھی کو بتانا اور وضاحت کرنا چاہیں گے کہ آپ متعدی ہیں۔ اس کے بعد وہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا وہ کوئی خطرہ مول لینے کے لیے خوش ہیں اور کیا وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح وہ آپ کو خطرے سے آگاہ کیے بغیر انفیکشن لگانے کے بارے میں موردِ الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔

اگر مجھے لگتا ہے کہ مجھے ہیپاٹائٹس سی ہے تو میں کیا کر سکتا/سکتی ہوں؟
ڈاکٹر یا جنسی صحت کا کلینیشین یہ دیکھنے کے لیے آپ کی جانچ کر سکتا ہے کہ آیا آپ کو ہیپاٹائٹس سی ہے یا نہیں۔ اگر آپ کو ہے تو پرانی دوا کے مقابلے میں کم سائیڈ افیکٹس والا موثر علاج دستیاب ہے اور آپ اس بات پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں کہ اپنے جنسی ساتھیوں یا ان لوگوں کو متاثر کرنے سے کیسے بچا جائے جن کے ساتھ آپ رہتے ہیں۔
خون کی جانچ سے آپ کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کے انفیکشن کی علامات کا پتہ لگا پانے کے لیے تین سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کے لیے جو مدافعتی طور پر کمزور ہو سکتے ہیں، اینٹی باڈی کا پتہ نہیں چل سکتا اور وائرس کا پتہ لگانے والے آر این اے جانچ کی درخواست ضروری ہو سکتی ہے۔

کیا ہیپاٹائٹس سی کے لیے ویکسینیشن موجود ہے؟
نہیں، ہیپ سی کے لیے کوئی ویکسینیشن نہیں ہے، لیکن آپ کو ہیپاٹائٹس اے اور بی سے بچاؤ کی ویکسین دی جا سکتی ہے۔
اگر آپ کو پہلے سے ہیپ سی ہے، تو سفارش کی جاتی ہے کہ آپ کے جگر کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے ہیپ اے اور بی کے لیے ویکسینیشن کی جائے۔

ہیپاٹائٹس سی کا علاج
دواؤں سے علاج دستیاب ہے اور حال ہی میں بہتر کام یابی کی شرح اور کم سائیڈ افیکٹ کے ساتھ بہتر ہوا ہے۔ درحقیقت، 90-%95 لوگوں کو نئی ادویات سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے، جنھیں ڈائریکٹ ایکٹنگ اینٹی وائرل (ڈی اے ایز) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ دن میں ایک یا دو بار گولی کی شکل میں، عام طور پر 12 ہفتوں کے لیے، لی جاتی ہیں۔
آپ ہیلپا پرومیتھیس ویب سائٹ پر ہیپاٹائٹس سی کے علاج کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں
اگر آپ کو ہیپاٹائٹس سی ہے تو آپ کو یہ بھی کرنا چاہیے:
شراب سے پرہیز کریں
تمباکو نوشی سے پرہیز کریں کیوں کہ یہ جگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے
اپنے جگر کو بہتر ہونے دینے کے لیے تفریحی ادویات سے پرہیز کریں
صحت مند، متوازن غذا کھائیں۔
اگر آپ ہیپاٹائٹس سی سے شفا یاب ہو جاتے ہیں، تو آپ امیون نہیں ہوئے – آپ کو دوبارہ ہیپ سی ہو سکتا ہے۔ آپ اب بھی ہیپاٹائٹس کی دیگر اقسام سے متاثر ہو سکتے ہیں، اور ہیپاٹائٹس سی کے ساتھ دوسری قسم زیادہ سنگین ہوتی ہیں۔
میرا علاج کیوں کیا جائے؟
ہیپاٹائٹس سی کا اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔
غیر علاج شدہ ہیپاٹائٹس سی جگر کے داغ کا باعث بن سکتا ہے جسے سیروسس کہا جاتا ہے۔
سیروسس کے شکار افراد کی ایک چھوٹی سی تعداد کا جگر فیل ہو سکتا ہے، اس کا واحد علاج جگر کی پیوند کاری ہے۔ سیروسس کے شکار افراد کا ایک چھوٹا سا حصہ جگر کا کینسر پیدا کرتا ہے۔

خون اور اعضا کا عطیہ دینا
اگر آپ کو ہیپاٹائٹس سی ہے تو آپ خون نہیں دے سکتے۔
امریکہ میں ایک حالیہ تحقیقی مطالعے میں (یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں تھنکر ٹرائل) ہیپاٹائٹس سی سے مرنے والے لوگوں کے گردے ایسے مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے جن میں وائرس نہیں تھا۔
تمام وصول کنندگان کو ہیپاٹائٹس سی ہو گیا، تاہم ان کا علاج کیا گیا اور سب ٹھیک ہو گئے۔ گردہ وصول کرنے کا فائدہ ہیپاٹائٹس سی کو صاف نہ کرنے کے خطرے سے زیادہ تھا۔