اگر علاج نہ کیا جائے، تو ایچ آئی وی کے شکار افراد میں کوئی علامات نہ ہونے سے لے کر بیماری اور تاخیری مرحلے ک انفیکشن پیدا ہونے تک ارتقاء ہوتا ہے جس کا اختتام ایڈز پر ہوتا ہے۔

علاج نہ ہونے کی وجہ سے ایچ آئی وی کا انفیکشن مندرجہ ذیل مراحل سے گزرتا ہے:

  1. سیروکنورژن بیماری
    کچھ لوگوں کو ایچ آئی وی ہونے کے بعد جلد ہی (3-6 ہفتے) ایک مختصر بیماری کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ اسے سیروکنورژن بیماری یا بنیادی یا شدید ایچ آئی وی انفیکشن کے طور پر جانا جاتا ہے۔
    کچھ لوگوں میں سیروکنورژن بیماری اتنی ہلکی شدت کی ہوتی ہے کہ یہ بغیر محسوس ہوئے گزر جاتی ہے۔ کچھ لوگ اسے فلو سمجھنے کی غلطی کر بیٹھتے ہیں، لیکن بعض میں یہ زیادہ شدید ہوتی ہے اور انھیں ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
    سیروکنورژن وہ وقت ہوتا ہے جب ایچ آئی وی سے متاثرہ کوئی شخص سب سے زیادہ متعدی ہوتا ہے۔
  2. ایچ آئی وی کا غیر علامتی مرحلہ
    ایک بار سیروکنورژن ختم ہونے کے بعد، بیشتر لوگ ٹھیک محسوس کرتے ہیں اور کسی طرح کی علامات محسوس نہیں کرتے۔ اسے اکثر غیر علامتی مرحلہ کہا جاتا ہے اور یہ کئی برسوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
    اگرچہ آپ اس مرحلے پر ٹھیک محسوس کر سکتے ہیں، تاہم وائرس فعال ہوتا ہے، نئے خلیوں کو متاثر کرتا ہے، اپنی نقلیں بناتا ہے اور آپ کے مدافعتی نظام کی بیماری سے لڑنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔
  3. علامت والی ایچ آئی وی
    آپ جتنی دیر تک علاج کے بغیر ایچ آئی وی کے ساتھ رہیں گے، آپ کو انفیکشن ہونے کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہو گا جس سے آپ کا کمزور مدافعتی نظام لڑ نہیں سکتا: بعض کینسر، اور ساتھ ہی ایچ آئی وی کے براہ راست اثرات۔
    ان میں سے کسی ایک طریقے سے بیمار ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ کو علامت والی ایچ آئی وی ہو گئی ہے۔
  4. تاخیری مرحلے کی ایچ آئی وی
    اگر ایچ آئی وی کو آپ کے مدافعتی نظام کو بہت زیادہ نقصان پہنچانے کا موقع ملتا ہے، تو آپ بعض تیزی سے پھیلنے والے سنگین انفیکشنز اور کینسرز سے بیمار ہو سکتے ہیں۔ ان بیماریوں کو ایڈز سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔

ایڈز سے تعبیر کی جانے والی بیماریاں:
کینسر
تپ دق (ٹی بی)
نمونیا
ایچ آئی وی کے حامل بیشتر لوگ کبھی تاخیری مرحلے کی ایچ آئی وی کا تجربہ نہیں کرتے، اگرچہ اس کا انحصار متعدد عوامل پر ہوتا ہے، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ آپ کتنی جلدی علاج شروع کرتے ہیں، آپ کا جسم اس پر کتنا اچھا ردعمل دیتا ہے اور آپ کا طرز زندگی کیسا ہے۔