بعض لوگ باہر یا عوامی مقامات پر جنسی تعلق قائم کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان کو بعض اوقات عوامی جنسی ماحول کے طور پر جانا جاتا ہے اور ان میں جنگل، عوامی بیت الخلا، پارکس اور کار پارکنگز شامل ہیں۔

بعض لوگ عوامی سطح پر جنسی تعلق کیوں رکھتے ہیں؟
لوگ مختلف وجوہ کی بنا پر عوامی جگہوں پر جنسی تعلق قائم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، وہ پکڑے جانے کے خطرے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، یا انھیں دوسروں کے ذریعے دیکھا جانا پسند ہو سکتا ہے۔ یا شاید وہ جنسی تعلق کی گمنامی کو ترجیح دیتے ہیں جہاں شناخت کیے جانے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے اور انھیں بات کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

اگر میں باہر جنسی تعلق قائم کرتا ہوں تو مجھے کیا معلوم ہونا چاہیے؟
اگر آپ عوامی سطح پر جنسی تعلق قائم کرتے ہیں تو یاد رکھنے کے لیے بعض باتیں ہیں۔ سب سے اہم چیز اپنی صحت اور حفاظت کی دیکھ بھال کرنا ہے۔
محفوظ جنسی تعلق
اگر آپ عوامی سطح پر جنسی تعلق قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو یہ تعلق اجنبیوں، آپ کے جاننے والے لوگوں یا آپ کے ساتھی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ آپ جس کے ساتھ بھی جنسی تعلق قائم کریں کنڈوم کا استعمال کرنا ضروری ہے، کیوں کہ جنسی طور پر پھیلنے والے انفیکشن (ایس ٹی آئیز) جیسے کلیمیڈیا، آتشک اور گونوریا آسانی سے ہو جاتے ہیں۔
کنڈومز (بیرونی یا اندرونی) کا استعمال ایچ آئی وی کو پھیلنے سے روک سکتا ہے اور غیر منصوبہ بند حمل کو بھی روک سکتا ہے۔ اگر آپ ایک سے زیادہ افراد کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے ہیں، تو ہر ساتھی کے ساتھ مختلف کنڈوم استعمال کرنا ضروری ہے۔
ذاتی حفاظت
اگر آپ کسی عوامی جگہ پر جنسی تعلق قائم کرتے ہیں تو آپ کو اپنی ذاتی حفاظت کا خیال رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر، ہم جنس مرد بعض اوقات نفرت انگیز حملوں کا شکار ہوتے ہیں یا یہاں تک کہ جب وہ عوامی مقامات پر سفر کر رہے ہوتے ہیں یا جنسی تعلق قائم کرتے ہیں تو ان کا قیمتی سامان لوٹ لیا جاتا ہے۔
اگر آپ ایک مخالف جنس جوڑے ہیں تو آپ ‘ڈوگنگ’ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں جوڑے عوامی مقامات پر جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے ملتے ہیں جہاں وہ جانتے ہیں کہ دوسرے لوگ انھیں دیکھ سکتے ہیں یا اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ عام طور پر جنسی تعلق قائم کرنے والے لوگ کاروں میں ہوتے ہیں۔ ایک بار پھر، اپنی ذاتی حفاظت سے آگاہ ہونا ضروری ہے، اور اگر آپ کنوارے ہیں (چاہے جنس یا صنف کوئی بھی ہو) تو یہ مشورہ نہیں دیا جاتا کہ آپ خود ہی ڈوگنگ تقریبات میں جائیں۔
اگر آپ کو عوامی جنسی ماحول میں لوٹ لیا جائے یا آپ پر حملہ کر دیا جائے تو آپ کو دوسروں کی حفاظت کے لیے پولیس کو اس کی اطلاع دینی چاہیے۔
ایمرجنسی صورت حال میں ہمیشہ 100 پر کال کریں۔
اگر آپ اس شخص یا لوگوں کو نہیں جانتے جس کے ساتھ آپ جنسی تعلق قائم کر رہے ہیں، تو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ اس بارے میں محتاط رہیں کہ آپ ان سے کہاں ملتے ہیں اور آپ جنسی تعلق قائم کرنے کہاں جاتے ہیں۔ اگر آپ شراب یا نشہ آور دواؤں کے زیر اثر ہیں تو عوامی جنسی ماحول سے گریز کریں کیوں کہ اس کی وجہ سے آپ حملے، ڈکیتی یا جنسی تعلق اور اپنی حفاظت کے بارے میں ناقص فیصلے لینے کے شکار ہو سکتے ہیں۔