اگر ایچ آئی وی کے حامل شخص میں قابل شناخت وائرل لوڈ ہو تو ایچ آئی وی خون، منی، مہبلی رطوبت، مقعدی لزوجت اور ماں کے دودھ کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ یہ تھوکنے، چھینکنے، کھانسنے، پسینہ یا پیشاب کے ذریعے منتقل نہیں ہوتا۔

ایچ آئی وی کیسے منتقل ہوتا ہے؟
اگر ایچ آئی وی سے متاثرہ کسی شخص کو قابل شناخت وائرل لوڈ ہو، تو وہ درج ذیل جسمانی رطوبتوں کے ذریعے ایچ آئی وی منتقل کر سکتا ہے:
خون
منی (بشمول سرعت انزال)
مہبلی رطوبت
مقعدی لزوجت
ماں کا دودھ۔

لوگوں کو ان چیزوں سے ایچ آئی وی ہو سکتا ہے:
کنڈوم کے بغیر مہبلی/سامنے سے نیز مقعدی جنسی تعلق قائم کرنے سے
دواؤں کے انجیکشن کے آلات شیئر کرنے سے
جنسی کھلونے شیئر کرنے سے
حمل کے دوران ماں سے بچے کو منتقلی
آلودہ خون کے رابطے میں آنے سے۔
بیشتر سرگرمیوں سے ایچ آئی وی ہونے یا منتقل کرنے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

ایچ آئی وی ان چیزوں سے سے منتقل نہیں ہو سکتا:
چومنے سے
گلے لگانے سے
ہاتھ ملانے سے
کسی کے ساتھ جگہ شیئر کرنے سے
ٹوائلٹ شیئر کرنے سے
گھریلو اشیا جیسے کپس، پلیٹیں، کٹلری، یا بستر کی چادر شیئر کرنے سے
کسی اور عمومی سماجی رابطے سے۔

ایچ آئی وی جسم کے باہر کب تک زندہ رہ سکتا ہے؟
ایک بار جسم سے باہر آنے کے بعد ایچ آئی وی عام طور پر زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتا۔ ایسے خون یا منی کے رابطے میں آنے سے جو جسم سے باہر رہا ہے، عام طور پر ایچ آئی وی کی منتقلی کا خطرہ نہیں ہوتا۔
اسی طرح اگر آپ کے پاس قابل شناخت وائرل لوڈ ہو اور آپ کو زخم آجائے تو ایچ آئی وی کسی اور کو منتقل ہونے کا خطرہ بھی بہت کم ہوتا ہے۔ خون کو صابن اور گرم پانی سے دھو لیں اور زخم کو چپکنے والے پلاسٹر یا پٹی سے ڈھانپ دیں۔

منی یا مہبلی رطوبت سے ایچ آئی وی کیسے منتقل ہوتا ہے؟
منی اور مہبلی رطوبت سمیت جسمانی رطوبت میں ایچ آئی وی شامل ہو سکتا ہے۔ اگر کسی شخص کو ایچ آئی وی اور قابل شناخت وائرل لوڈ ہو، تو ان کی منی یا مہبلی رطوبت مہبل یا مقعدی جنسی تعلقات کے دوران جنسی ساتھی کے جسم میں داخل ہونے سے ایچ آئی وی منتقل ہو سکتا ہے۔
اگر کسی مرد کو ایچ آئی وی اور قابل شناخت وائرل لوڈ ہو، تو اس کے جسم کی رطوبتوں میں سے ایک جس میں وائرس پایا جاتا ہے وہ اس کی منی ہے۔
اگر وہ قابل شناخت وائرل لوڈ کا حامل ہے اور جنسی تعلقات کے دوران اس کی منی اس کے جنسی ساتھی کے جسم میں داخل ہو جائے، تو ایچ آئی وی دوسرے شخص کے خون میں داخل ہو سکتا ہے۔
سرعت انزال میں بھی ایچ آئی وی موجود ہوتا ہے – یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی مرد خواہ انزال سے پہلے ہی اپنے ساتھی سے دور ہو جائے تب بھی انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔
اگر کسی عورت کو ایچ آئی وی ہو اور اس کے پاس قابل شناخت وائرل لوڈ ہو، تو اس کے جسم کی رطوبتوں میں سے ایک جس میں وائرس پایا جاتا ہے وہ اس کی مہبلی رطوبت ہے۔
اگر یہ جنسی تعلقات کے دوران عضو تناسل کے رابطے میں آتی ہے تو ایچ آئی وی منتقل ہو سکتا ہے۔ اس کی رطوبتوں میں وائرس عضو تناسل یا غلفے کی نازک جلد کے ذریعے داخل ہو سکتا ہے۔

کیا کنڈوم ایچ آئی وی کو منتقل ہونے سے روکتے ہیں؟
ہاں۔ صحیح طریقے سے کنڈوم کا استعمال کرنے سے منی یا مہبلی رطوبتوں (اور خون) کے ساتھ رابطہ نہیں ہو پاتا جو ایچ آئی وی کی منتقلی کو روکتا ہے۔ وائرس کنڈوم کے لیٹیکس سے نہیں گزر سکتا۔
کنڈوم کو صرف پانی پر مبنی لبریکنٹ کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے کیوں کہ تیل پر مبنی لبریکنٹ انھیں کمزور کر دیتا ہے۔
ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد جو موثر علاج کروا رہے ہوں اور ان کا وائرل لوڈ ناقابل شناخت ہو وہ اپنے جسم کی کسی بھی رطوبتوں کے ذریعے ایچ آئی وی منتقل نہیں کر سکتے۔
یہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ اگر آپ کنڈوم کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں تو جنسی طور پر پھیلنے والے دیگر جنسی انفیکشن (ایس ٹی آئی) بھی منتقل ہو سکتے ہیں۔
اگر اور کوئی مانع حمل طریقہ استعمال نہیں کیا جا رہا ہے تو کنڈوم کے بغیر جنسی تعلقات کے نتیجے میں حمل بھی ٹھہر سکتا ہے۔

ماں سے بچے میں منتقلی
یونان میں اب یہ انتہائی شاذ و نادر ہوتا ہے کیوں کہ مندرجہ ذیل طبی مداخلتوں سے ماں سے بچے میں منتقلی کا خطرہ 1% سے کم ہو گیا ہے:
زیر علاج ماں (اگر وہ پہلے ہی ایسا نہیں کر رہی ہے)۔
اگر اس کا وائرل لوڈ قابل شناخت ہو تو اسے سیزیرین کے ذریعے پیدائش کی پیش کش کی جا سکتی ہے۔
بچے کو پہلے چند ہفتوں کے لیے ایچ آئی وی علاج کا کورس دیا جاتا ہے۔
ماں اپنا دودھ نہیں پلاتی۔

آپ خون سے رابطے میں آنے پر ایچ آئی وی کا شکار کیسے ہو سکتے ہیں؟
خون کے ذریعے ایچ آئی وی کی منتقلی کا خطرہ اس وقت ہوتا ہے جب اس شخص کو قابل شناخت وائرل لوڈ ہو اور اس کا خون کسی دوسرے شخص کے جسم میں داخل ہو جائے یا میوکس جھلی کے رابطے میں آ جائے۔ جسم کے یہ حصے نم، جذب کرنے والی جلد کے حامل ہوتے ہیں، جیسے:
آنکھیں
مہبل
عضو تناسل کا سر
مقعد کا اندرونی حصہ
منہ۔
ناک
اگر کسی ایسے شخص کا خون جس کا وائرل لوڈ قابل شناخت ہو کسی کی کٹی پھٹی جلد کے رابطے میں آ جائے تو ایچ آئی وی کے جلد کے ذریعے کسی کے خون میں پہنچنے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ اگر خون ایسی جلد میں داخل ہو جائے جو کٹی پھٹی نہیں ہے، تو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔
طبی ماحول میں، یہ ممکن ہے کہ ایچ آئی وی کسی کے حادثاتی طور پر خود کے ایسے بلیڈ یا سوئی سے کٹنے سے منتقل ہو جائے جو انھوں نے ایچ آئی وی سے متاثرہ شخص کے علاج کے لیے استعمال کی ہو۔
اسے سوئی کی چوٹ کہا جاتا ہے۔ اس طرح متاثر ہونے کا خطرہ بہت کم ہے۔ تاہم، اگر کسی کے خیال میں وہ سوئی کی چوٹ سے ایچ آئی وی کا شکار ہوا ہے، تو پوسٹ ایکسپوژر پروفیلیکسس (پی ای پی) ایک اختیار ہو سکتا ہے۔

متاثرہ خون کے رابطے میں آتے وقت محفوظ کیسے رہیں
کنڈوم جنسی تعلقات کے دوران خون کے ساتھ کسی بھی رابطے کے خلاف رکاوٹ کا کام کرے گا۔
جنسی تعلقات کے علاوہ دواؤں کے انجیکشن کے لیے آلات شیئر کرنا (سٹیرائیڈز سمیت) ایک ایسا طریقہ ہے جس سے خون کسی کے جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔ تازہ سوئیوں کا استعمال اور سوئیاں، سرنجیں اور دیگر آلات شیئر نہ کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے۔
اگر کسی عورت کو ایچ آئی وی ہو اور اگر اس میں قابل شناخت وائرل لوڈ ہو تو اس کے ماہواری کے خون میں بھی منتقلی کا خطرہ ہوتا ہے۔
اگر آپ ایچ آئی وی نگیٹو ہیں اور پری ایکسپوژر پروفیلیکسس (پی آر ای پی) لے رہے ہوں تو اگر آپ متعدی خون کے رابطے میں آئیں تو آپ ایچ آئی وی سے محفوظ رہیں گے۔

اگر مجھے خون صاف کرنا پڑے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
ایچ آئی وی عام طور پر جسم کے باہر زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتا، لیکن خون کے رابطے میں آنے سے (خاص طور پر کٹی ہوئی جلد پر) گریز کیا جانا چاہیے۔

ہیپاٹائٹس سی کئی ہفتوں تک کمرے کے درجہ حرارت پر خشک خون میں زندہ رہ سکتا ہے اور ہیپاٹائٹس بیجسم سے باہر تقریباً ایک ہفتے تک خشک خون میں زندہ رہ سکتا ہے۔
لگے ہوئے خون کو صاف کرنے کے لیے ربڑ کے دستانے پہنیں اور بلیچ اور گرم پانی (ایک حصہ بلیچ میں 10 حصے پانی) کا استعمال کرتے ہوئے مائع کو صاف کریں۔ کسی کے جسم پر لگے خون کو صاف کرنے کے لیے گرم، صابن والے پانی کا استعمال کریں۔
فضلہ، استعمال شدہ دستانے اور خون آلود کپڑے پلاسٹک کے تھیلے میں ڈالیں، سیل کریں اور پھینک دیں۔

کیا خون کی منتقلی سے ایچ آئی وی ہو سکتا ہے؟
یونان میں خون کی منتقلی یا خون سے تیار کردہ دیگر مصنوعات کا حصول محفوظ ہے کیوں کہ ایچ آئی وی جیسے انفیکشن کے لیے خون کی تمام مصنوعات کی جانچ کی جاتی ہے۔
جن ممالک میں خون کی فراہمی کی حفاظت پر سخت جانچ پڑتال نہیں کی جاتی، ان میں آلودہ خون حاصل کرنے سے وائرس منتقل ہو سکتا ہے۔ یہ ان ممالک میں بھی ہو سکتا ہے جہاں خون کی دیگر مصنوعات، اعضا یا نطفے کی اسکریننگ نہیں کی جاتی ہے۔
خون دینے میں کبھی خطرہ نہیں رہا۔