ایل جی وی کی علامات کے بارے میں جنسی صحت کی معلومات، یہ کیسے منتقل ہوتا ہے اور انفیکشن سے کیسے بچنا ہے۔
ایل جی وی کا مطلب لمفوگرینولوما وینریم ہے۔ یہ کلیمیڈیا بیکٹیریا کی ایک قسم ہے جو لمف نوڈز پر حملہ کرتے ہیں، لمف نوڈز انفیکشنز کے خلاف آپ کے جسم کے دفاع کا ایک اہم حصہ ہیں۔
ایل جی وی دگر جنسی مردوں اور خواتین میں بہت کم دیکھا جاتا ہے لیکن ہم جنس اور دوجنسی مردوں میں اس کے معاملات دیکھے جا رہے ہیں۔

ایل جی وی کی علامات
حالیہ برسوں میں برطانیہ میں دیکھے جانے والے تقریباً تمام ایل جی وی انفیکشنز مقعد میں ہیں۔
متاثر ہونے کے چند ہفتوں کے اندر، بیشتر لوگوں کو خون بہنے، پیپ، قبض یا السر کے ساتھ مقعد میں تکلیف دہ سوزش (جسے ‘پروکٹائٹس’ کہا جاتا ہے) ہو جاتی ہے۔
آپ کو بخار کمر، بغل یا گردن میں دانے اور سوجن بھی ہو سکتی ہے۔
ایک چھوٹا سا زخم ظاہر ہو سکتا ہے جہاں بیکٹیریا آپ کے جسم میں داخل ہوا ہو، لیکن بیشتر لوگ اسے نوٹس نہیں کرتے۔
علاج نہ ہونے کی وجہ سے ایل جی وی مقعد کو دیرپا نقصان پہنچا سکتا ہے جس کے لیے سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
عضو تناسل میں ایل جی وی کمر میں غدود کی سوجن کے ساتھ پیشاب کرتے وقت اخراج اور درد کا سبب بن سکتا ہے۔
منہ یا گلے میں ایل جی وی شاذ ہے لیکن گردن میں غدود کی سوجن کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ کس طرح منتقل ہوتا ہے
ایل جی وی بیکٹیریا عام طور پر مقعد اور عضو تناسل کی نازک، نم جلد کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔
خواتین بھی مہبل کے ذریعے متاثر ہو سکتی ہیں۔ منہ اور گلے کے ذریعے انفیکشن ممکن ہے لیکن شاذ ہے۔
ہم جنس اور دو جنسی مردوں کو ایل جی وی کنڈومز کے بغیر مقعدی جنسی تعلقات قائم کرنے اور مشت زنی کرنے سے – یعنی ساتھی کی مقعد میں ہاتھ ڈالنے سے – ہوا ہے۔
بیکٹیریا کو ایک مقعد سے دوسرے مقعد میں بھی لے جایا جا سکتا ہے:
گروپ جنسی تعلق کے دوران
جنسی کھلونے، انگلیاں، اینیما کا سامان، کنڈومز یا لیٹیکس دستانے جیسی اشیا پر۔

ایل جی وی انفیکشن سے کیسے بچیں
ہر نئے شخص کے لیے جو بھی چیز ایک مقعد سے دوسرے مقعد میں جائے اسے نئے کنڈومز یا نئے لیٹیکس دستانے سے ڈھک دیں، یا اسے گرم پانی اور بیکٹیریا کش صابن سے صاف کریں۔
اینیما کے آلات کو شیئر نہیں کیا جانا چاہیے۔
ایل جی وی ہونے سے آپ کے لیے ایچ آئی وی ہونا یا منتقل کرنا آسان ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کو ایچ آئی وی ہے اور آپ کے علاج ہو چکا ہے۔آپ کے وائرل لوڈ کو ناقابل شناخت بنا دیا ہے تو ایل جی وی اور دیگر انفیکشن کی وجہ سے آپ سے ایچ آئی وی منتقل ہونے کا زیادہ امکان نہیں ہے۔

ایل جی وی کے لیے جانچ
اگر آپ ممکنہ ایل جی وی علامات کے ساتھ ہم جنس یا دو جنسی آدمی ہیں، تو کوئی جِلد اور جنسی بیماریوں کا اسپتال آپ کے مقعد اور عضو تناسل سے نمونہ لینے کے لیے سواب (روئی کا چھوٹا سا پھاہا) کا استعمال کرے گا۔
اگر آپ ایل جی وی کے مشتبہ انفیکشن والی خاتون ہیں تو آپ کی مہبل اور عنقِ رحم سے سوابز لی جائیں گی۔
نمونوں کی سب سے پہلے کلیمیڈیا کے لیے جانچ کی جاتی ہے۔ اگر یہ جانچ رزلٹ ‘پازیٹو’ ہے تو ایل جی وی کے لیے نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔
جن لوگوں کے ساتھ آپ نے جنسی تعلقات قائم کیے ہیں ان کی بھی جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔
یاد رکھیں، آپ جتنے زیادہ لوگوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں (خاص طور پر غیر محفوظ جنسی تعلقات)، آپ کا ایل جی وی جیسے انفیکشنز میں مبتلا ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ آپ کو یہ انفیکشن علم میں آئے بغیر ہو سکتے ہیں، لہذا باقاعدگی سے چیک اپ کروانا اچھی بات ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب آپ کوئی نیا رشتہ شروع کر رہے ہیں اور / یا آپ اپنے ساتھی کے ساتھ کنڈومز کا استعمال بند کرنا چاہتے ہوں۔

ایل جی وی کا علاج
اینٹی بائیوٹکس ایل جی وی کا علاج بغیر کسی دیرپا اثرات کے ساتھ کرتی ہیں جب تک انفیکشن کا علاج کافی جلد کیا جاتا ہے۔
اس وقت تک جنسی تعلقات قائم نہ کریں جب تک علاج ختم نہ ہو جائے یا آپ انفیکشن کو منتقل نہ کر سکیں۔
بیشتر لوگ ایل جی وی جیسے انفیکشن کے لیے جانچ اور علاج کرواتے ہیں۔ یہ مفت اور رازداری پر مبنی ہوتا ہے – آپ کے جی پی سمیت کسی اور کو آپ کے دورے کے بارے میں نہیں بتایا جائے گا۔
تاہم، اگر آپ میں ایل جی وی کی کوئی ممکنہ علامات موجود ہیں، تو جِلد اور جنسی بیماریوں کے اسپتال جانا بہتر ہے کیوں کہ بعض جی پیز نے ایل جی وی کی غلط تشخیص کی ہے۔