طبی شواہد سے پتہ چلا ہے کہ ایچ آئی وی کے زیر علاج لوگ ایچ آئی وی منتقل نہیں کر سکتے۔

وائرل لوڈ کی وضاحت
وائرل لوڈ خون میں ایچ آئی وی کی مقدار کو کہتے ہیں۔
وائرل لوڈ جانچ سے خون کے نمونے میں پیمائش کر کے پتہ کیا جاتا ہے کہ جسم میں ایچ آئی وی کے کتنے ذرات موجود ہیں۔ نتائج کو ایچ آئی وی فی ملی لیٹر خون کی نقلوں کی تعداد کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے – مثال کے طور پر 200 نقلیں/ملی لیٹر۔

وائرل لوڈ کیوں اہم ہے؟
گذشتہ 20 برسوں سے ایسے شواہد سامنے آ رہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایچ آئی وی کے منتقل ہونے کا امکان خون میں وائرس کی مقدار سے جڑا ہوا ہے۔
قابل ذکر پارٹنر 1 مطالعے (2014) میں کنڈوم کے بغیر جنسی تعلقات کی 58,000 سے زائد مثالوں پر نظر ڈالی گئی، جہاں ایک ساتھی ایچ آئی وی پازیٹو تھا اور ایک ایچ آئی وی نگیٹو تھا۔ ایسے جوڑوں میں ایچ آئی وی کی منتقلی کے صفر واقعات تھے جہاں ایچ آئی وی پازیٹو پارٹنر موثر علاج پر تھا (‘ناقابل شناخت’)۔
پارٹنر 1 کے مطالعے کا شماریاتی یقین انزال کے ساتھ مقعدی جنسی تعلقات کے لیے مہبلی جنسی تعلقات کے مقابلے قدرے کم تھا۔ پارٹنر 2 مطالعے (2018) میں، جس میں صرف کنڈوم کے بغیر مقعدی جنسی تعلقات کی مثالوں پر نظر ڈالی گئی تھی، ہم جنس مرد جوڑوں اور مخالف جنس کے جوڑوں دونوں کے لیے صفر منتقلی ظاہر کی گئی تھی۔
ان دونوں مطالعات کے نتائج کے ساتھ سائنس دانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کسی بھی ناقابل شناخت وائرل لوڈ کے حامل ایچ آئی وی پازیٹو شخص کے لیے جنسی ساتھی کو وائرس منتقل کرنے کا امکان سائنسی طور پر صفر کے مساوی ہے۔
مشترکہ مطالعات پارٹنر 1 اور پارٹنر 2، 2017 کی اوپوزٹس ایٹریکٹ مطالعے سے مل کر سیرو ڈسکورڈینٹ ساتھیوں کے درمیان کنڈوم کے بغیر جنسی تعلقات کے تقریباً 126,000 واقعات ہیں جن میں کوئی منتقلی نہیں ہوئی۔
اس سے ہمیں اعتماد کے ساتھ یہ کہنے کا ٹھوس ثبوت ملتا ہے کہ ایچ آئی وی کے زیر علاج لوگ وائرس کو منتقل نہیں کر سکتے۔

ناقابل شناخت ہونے کا کیا مطلب ہے؟
ایچ آئی وی کی دوا (اینٹی ریٹرو وائرل علاج، یا اے آر ٹی) خون میں وائرس کی مقدار کو ناقابل شناخت سطح تک کم کر کے کام کرتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایچ آئی وی کی سطحیں اتنی کم ہو جاتی ہیں کہ وائرس کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ اسے ناقابل شناخت وائرل لوڈ ہونے یا ناقابل شناخت ہونے کا نام دیا جاتا ہے۔
بعض لوگوں کو علاج شروع کرنے کے وقت سے ناقابل شناخت ہونے تک چھ ماہ تک لگ سکتے ہیں۔
پارٹنر 1 اور پارٹنر 2 مطالعات ہم جنس پرست جوڑوں اور مخالف جنسی جوڑوں کے لیے ٹھوس ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ سپریسو اے آر ٹی (ناقابل شناخت) کے ساتھ ایچ آئی وی کی منتقلی کا خطرہ موثر طور پر صفر ہے، جو بین الاقوامی مہم، یو=یو (ناقابل شناخت = ناقابل ترسیل) کے پیغام کی حمایت کرتا ہے۔

موثر علاج کیا ہے؟
ہم موثر علاج کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص زیر علاج ہے، دوائیں ہدایت کے مطابق لے رہا ہے اور اس میں ناقابل شناخت وائرل لوڈ ہے۔ یونان میں اسے عام طور پر 50 نقلیں/ملی لیٹر سے کم وائرل لوڈ کے طور پر درجہ دیا جاتا ہے۔
پارٹنرز پی آر ای پی مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ علاج کے پہلے چھ ماہ کے اندر منتقلی کا خطرہ باقی رہتا ہے کیوں کہ ایچ آئی وی پازیٹو پارٹنر کا وائرل لوڈ کم ہونے میں وقت لگتا ہے۔
لہذا موثر علاج کا مطلب ہے کہ کوئی کم از کم چھ ماہ سے ہدایت کردہ طریقے کے مطابق دوا لے رہا ہے اور اس میں ناقابل شناخت وائرل لوڈ ہے۔

ایک ناقابل شناخت وائرل لوڈ کتنا متغیر ہوتا ہے؟ کیا وقت کے ساتھ ساتھ یہ تبدیلی آ سکتی ہے؟
ایچ آئی وی ماہرین کو اینٹی ریٹرو وائرل تھیراپی کے انتظام کا کئی دہائیوں کا تجربہ ہے اور انھیں یقین ہے کہ آپ غیر متعدی رہ سکتے ہیں، جب تک:
ہدایت کے مطابق ہر روز اپنی دوا لیں، اور
اپنے وائرل لوڈ کو باقاعدگی سے چیک کروائیں۔
جنسی طور پر پھیلنے والے دیگر انفیکشنز (ایس ٹی آئیز) کی موجودگی ممکنہ طور پر وائرل لوڈ کو متاثر کر سکتی ہے، لیکن پارٹنر کے مطالعے میں ایچ آئی وی کی کوئی منتقلیاں نہیں ہوئیں یہاں تک کہ تب بھی جب دیگر ایس ٹی آئیز موجود تھے۔ یہی نتائج پارٹنر 2 ٹرائل کے ذریعے بھی آئے ہیں۔
تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ایچ آئی وی کا علاج صرف اسی صورت میں کامیاب ہو سکتا ہے جب آپ کو اس تک رسائی حاصل ہو اور اسے ہدایت کردہ طریقے کے مطابق لے رہے ہوں۔